Breaking News
Home / اہم ترین / آبی ذرات سے شفاف پانی کا حاصل کرنے کا سائنسی تجربہ کامیاب:شمس اسکول کے طلبہ کا کارنامہ

آبی ذرات سے شفاف پانی کا حاصل کرنے کا سائنسی تجربہ کامیاب:شمس اسکول کے طلبہ کا کارنامہ

2-bkl-02-spl_story_3بھٹکل:(ہرپل نیوز)4/ڈسمبر:بھٹکل  میں شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے دو طلبہ نےاپنے سائنس ٹیچر کی مدد سے ہوا میں موجود آبی ذرات کا ذخیرہ بنا کر اس سے  صاف و شفاف پانی حاصل کرنے  کا ایک تجربہ کیا ہے ۔ یہ نیا  ماڈل  تعلقہ سطح کے سائنسی نمائشی مقابلے میں لوگوں  کی دلچسپی کا باعث بنا ۔اسکول کے سائنس ٹیچر پرشانت نے  طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ماڈل سے  کئی ایک مسائل کو حل کیا جاسکتاہے۔  طلبہ کے اس اچیومنٹ کو لیکر ذمہ داران ادارہ تربیت اخوان نے  متعلقہ استاذ اور طلبہ کو مبارکباد دی ہے ۔ اور  موجود ہ دور میں پانی کی قلت اور پانی میں موجود آلود گی کے پس منظر میں طلبہ کے ذریعہ تیار کرد اس ماڈل کو ایک اچھی کوشش قرار دیا ہے ۔ جنرل سکریٹری قادر میراں پٹیل ، معاون سکریٹری طلحہ سدی باپا ، سینئر ٹیچر رضا مانوی ، سمیت سابق ذمہ داران میں اشرف برماور ، ایم ٹی حسن باپا ، اور ناظم ادارہ تربیت اخوان  رکن الدین عبد القادر باشاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  مبارکباد دی ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/j8Thj

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے