Breaking News
Home / اہم ترین / آج سے 28مئی تک بی جے پی کے خلاف کانگریس کی پول کھول مہم ،مہنگائی اوربدعنوانی پرمورچہ کھولا

آج سے 28مئی تک بی جے پی کے خلاف کانگریس کی پول کھول مہم ،مہنگائی اوربدعنوانی پرمورچہ کھولا

کالے دھن والے مودی کے پروگرام میں کیوں؟امیتابھ بچن کی ممکنہ شرکت پراپوزیشن نے اٹھائے سوال ،کہا،جانچ متاثرہوگی

bjp-flag_1

نئی دہلی25مئی(ہرپل نیوز/آئی این ایس انڈیا)مودی حکومت کے دو سال پورے ہونے پر جہاں ایک طرف بی جے پی حکومت کی حصولیابیاں گنانے میں لگی ہے۔ وہیں کانگریس وزیراعظم مودی کے دور کو ناکام ثابت کرنے میں لگی ہے۔اسی کے بابت بدھ کو کانگریس ترجمان ردیپ سنگھ سرجیوالانے دہلی میں پریس کانفرنس کرکے مودی حکومت کے خلاف مورچہ کھول دیا۔سرجیوالا نے کہا کہ مرکز میں 2سال پہلے اکثریت میں آئی مودی جی کی قیادت میں بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکارہ ثابت ہوئی ہے۔2سال بعد بھی حکومت کے حقیقی حکومت کا ایجنڈا ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔سرجیوالا نے پی ایم مودی کے سرکاری پروگرام میں پاناما پیپرس معاملے میں تحقیقات کا سامنا کر رہے امیتابھ بچن کے شامل ہونے پربھی اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ اس سے انکوائری حکام اورایجنسیوں کو غلط پیغام جائے گا۔پریس کانفرنس میں سرجیوالانے کہاکہ مودی حکومت کی ناکامی پر کانگریس ایک شارٹ فلم بنائے گی۔مرکزی حکومت دو سال میں کچھ بھی نہیں کر پائی۔ہم26 اور28مئی کوپورے ملک میں پریس کانفرنس کرکے مرکزکی ناکامی بتائیں گے۔ترقی کے محاذ پر بی جے پی ناکام رہی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی الفاظ کے جال میں لوگوں کوپھنسانے میں ماہر ہے ۔مودی حکومت جہاں جہاں فیل رہی ہے، اس کی ایک کتابچہ بھی تقسیم کیاجائے گا۔اسی کے ساتھ ایک نعرہ بھی تیار ہے’’ترقی کی تھم گئی چال،دوسال ملک کا برا حال‘‘۔انہوں نے سوال اٹھایاکہ پی ایم مودی کے پروگرام میں امیتابھ بچن کیوں جا رہے ہیں؟۔کالے دھن پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔کالے دھن والے پی ایم کے پروگرام میں جائیں گے تواس سے غلط پیغام جائے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1WVyJ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے