Breaking News
Home / اہم ترین / آرلینڈو فائرنگ کی جماعت اسلامی ہند نے کی مذمت

آرلینڈو فائرنگ کی جماعت اسلامی ہند نے کی مذمت

pressmeet-oct13نئی دہلی۔13جون(ہرپلنیوز/پریس ریلیز) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں ہم جنسوں کے ایک نائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 50افراد ہلاک اور 53سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلال الدین عمری نے ا س واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور امریکا کے عوام کے ساتھ ہم دردی و غم خواری کا اظہار کیا ہے۔ امیر جماعت نے کہا کہ دنیا کے سبھی مذاہب اور مذہبی تنظیمیں ہم جنسیت کو غلط سمجھتی ہیں ۔ مگر اس طرح ا س فعل بدکا شکار افرا د کو اندھا دھند گولیوں سے بھون ڈالنا بھی سرا سر غلط ہے۔

مولانا عمری نے کہا کہ اگر اس واقعے کے پیچھے ISI
Sکا ہاتھ ہے ،جیسا کہ میڈیا میں بات آ رہی ہے تو اس سے اس بات کو مزید تقویت ملتی ہے جو جماعت ہمیشہ سے کہتی آ رہی ہے کہ ISIS ایک دہشت گرد تنظیم ہے، جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ اس کے ذریعے کیے جانے والے ان حملوں سے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ دشمنانِ اسلام کے ساتھ ملی ہوئی ہے ،جس کا مقصد اسلام اور مسلمانوں کوبدنام کرنا ہے۔

امیر جماعت نے کہا کہ اس موقع پر ھم امریکی عوام کے غم میں برابر شریک ھیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس الم ناک واقعہ کی صحیح طریقے سے تحقیق کروائی جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/2rSNU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے