Breaking News
Home / اہم ترین / آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک کاافتتاح

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سوشل میڈیا ڈیسک کاافتتاح

لکھنؤ(ہرپل نیوز،ایجنسی)7 فروری۔ لکھنئو کے دارالعلوم ندوۃ العلما میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی  نے سوشل میڈیا ڈیسک کا افتتاح کیا ۔ اردو ہندی اور انگریزی  کے بعد ہندوستان کی دیگر زبانوں میں بھی پیغامات کی ترسیل کا منصوبہ بنایا گیا۔ فرقہ پرست عناصر کی اسلام مخلاف سازشوں کو روکنے اورغلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے سوشل میڈیا ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا  ڈیسک کی افتتاحی تقریب میں علماٗء کی جانب سے یہ  واضح کیا گیا کہ میڈیا کے مثبت استعمال سے سماج کی برائیوں کو بھی دور کیا جا سکتا ہےاور لوگوں تک صحیح پیغامات بھی پہنچائے جا سکتے ہیں۔ اس اہم پیش رفت کو نتیجہ خیز بنانے، کامیاب اور مستحکم کرنے کے لئےنوجوان عالموں  پر مشتمل  ایک ٹیم تیار کی گئی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اردو  ہندی اور انگریزی کے بعد دیگر زبانوں میں بھی یہ ڈیسک اسلامی شریعت کے پیغامات کی ترسیل کو یقیبی بنائے گی۔

علماء کرام کے مطابق مسلم پرسنل لا پر جو خطرے آج منڈلا رہے ہیں، ان کے اسباب میں ایک بڑا سبب پرسنل لاء بورڈ اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ ہے۔ اس باب میں اسلام مخالف طاقتوں نے سوشل میڈیا کو بھی آلہءکار بنایا ہے۔ اسی لئے لوگوں کی غلط فہمیوں کے ازالے اور سوشل میڈیا کے صحیح استعمال کے لئے پرسنل لا بورڈ نےسوشل میڈیا ڈیسک قائم کیا ہے ۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری ولی رحمانی کے مطابق اس ڈیسک کی ضرورت  اور اہمییت کو کافی دنوں سے محسوس کیاجا رہاتھا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ وہ تمام لوگ جو سوشل میڈیا سے منسلک ہیں ان تک صحیح پیغامات کی ترسیل ہوسکے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/xjkUq

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے