Breaking News
Home / اہم ترین / آندھرا پردیش میں 4.4لاکھ کی قیمت کے نئے نوٹ برآمد

آندھرا پردیش میں 4.4لاکھ کی قیمت کے نئے نوٹ برآمد

مچھلی پتنم،(ہرپل نیوز)17 ڈسمبر:آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں بغیر حساب کتاب والے 2ہزار کے نئے نوٹوں میں 4.4لاکھ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ گمپلاگڈم کے اسسٹنٹ انسپکٹر پی ایس آر کرشنا نے بتایا کہ آج علی الصبح گمپلاگڈم منڈل کے گوسویڈو گاؤں میں چارافراد کے پاس موجود نقد رقم کے مناسب دستاویزات نہ مہیا کروا پانے اور ان کا مناسب ذریعہ نہ بتانے پر یہ رقم ضبط کی گئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بیگ میں موجود نقد کو وہ آگے کچھ لوگوں کو 500اور 1000کے پرانے نوٹوں کے بدلے دینے والے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مبینہ طور پر دلالی کرکے پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کے الزام میں چارافرادکوحراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مزید تحقیقات کے لئے کیس کی معلومات محکمہ انکم ٹیکس کو دے دی جائے گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/UgMXB

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے