Breaking News
Home / اہم ترین / آٹو ڈرائیور پر حملہ کے معاملہ میں یونین کا بڑا فیصلہ ۔ حملہ آوروں کو گرفتار نہ کئے جانے پر سخت احتجاج کی دھمکی

آٹو ڈرائیور پر حملہ کے معاملہ میں یونین کا بڑا فیصلہ ۔ حملہ آوروں کو گرفتار نہ کئے جانے پر سخت احتجاج کی دھمکی

 بھٹکل (ہرپل نیوز)10 مئی:سنیچر کو بھٹکل بندر روڈ پر  رکشہ ڈرائیور پر ہوئے حملہ کا معاملہ شدید رخ اخیتار کرنے کے آثار نظر آ رہے ہیں ۔ اب تک مخدوم کالونی کے نوجوان اس معاملہ میں کوشش کرتے نظر آ رہے  تھے مگر اب رکشہ یونین کی جانب سے بھی کارروائی کرنے کا اشارہ ملا ہے ۔یونین نے  پولیس محکمہ کو سنیچرتک  حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی مہلت دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ گرفتارنہ کرنے کی صورت میں پیر کو رکشہ یونین سخت احتجاج کرکے آٹو سروس بند رکھے گی  اور پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنا دے گی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھٹکل رکشہ یونین کے صدر وینکٹیش نائک نے انتباہ دیا کہ رکشہ ڈاریوروں پر ہونے والے حملہ کو براداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے آج میٹنگ بھی منعقد ہوئی  جس میں کارروار سے تشریف فرما   ضلع صدر آر جی نائک نے بھی شرکت کی ۔ میٹنگ میں رکشہ ڈارئیور پر ہونے والے حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے  حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔  اور فیصلہ کیا گیا کہ بھٹکل میں ہونے والے احتجاج کا اثر نہ ہونے پر ضلع بھر میں اس واقعہ سے ناراض آٹو ڈارئیور احتجاج کریں گے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NwD4y

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے