Breaking News
Home / اہم ترین / اب راجستھان کے سیکر میں آٹھ لاکھ کے نئے نوٹ برآمد ، ایک شخص گرفتار

اب راجستھان کے سیکر میں آٹھ لاکھ کے نئے نوٹ برآمد ، ایک شخص گرفتار

جے پور(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 11دسمبر: راجستھان پولس نے ضلع سیکر کے دانتارام گڑھ تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آٹھ لاکھ روپے کے نئے نوٹ برآمد کئے ہیں۔ دانتارام گڑھ کے تھانہ انچارج سریندر سینی نے بتایا کہ کل شام ڈالچند نامی ایک نوجوان نوٹ لے کر جين ماتا سرکل کے پاس کھڑا تھا۔نوجوان کی مشتبہ حالت کو دیکھتے ہوئے پولس نے اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس دو دو ہزار روپے کے آٹھ لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ پوچھ گچھ میں نوجوان نے روپے کے بارے میں تسلی بخش جواب نہیں دیا۔پولس نے نوجوان کو حراست میں لے کر اس کے پاس سے برآمد رقم کو انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے کر دیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/BogbY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے