Breaking News
Home / اہم ترین / اب پانی میں چلے گی سائیکل : بھٹکل میں چھوٹے سے طالب علم کا بڑا کارنامہ

اب پانی میں چلے گی سائیکل : بھٹکل میں چھوٹے سے طالب علم کا بڑا کارنامہ

بھٹکل ، ( ہرپل نیوز) 24نومبر:  کہا جاتا ہے کہ  کسی  کی سعادت مندی اور بڑے پن کا مظاہرہ      اس کےبچپن سے ہی ہوتا ہے ۔  ایسی ہی ایک بات بھٹکل کے ایک سرکاری اسکول کے طالب کے ذریعہ سامنے آئی ہے جہاں ایک طالب علم نے اپنے سائنس ٹیچر کی مدد سے پانی میں چلائی جانے والی سائیکل بنائی ہے ۔  پُنیت نامی ساتویں کلاس کے ایک طالب علم کے  حوصلہ قابل داد ہے  ۔بھٹکل تعلقہ کا تنگنگنڈی سرکاری ہائر پرائمری اسکول  ان دنوں  ایک طالب علم کے بڑے کارنامے کی وجہ سے  میڈیا کی نظر وں میں ہے ۔ یہاں کے ساتویں کلاس کے ایک طالب علم نے  پانی پر چلائی جانے والی سائیکل بنائی ہے   ۔ طالب علم نے  اپنے سائنس ٹیچر کی مدد سے یہ سائیکل بنائی ہے  ۔ضلعی اور ریاستی سطح پر امتیازی کامیابی کے بعد اب  قومی سطح کے’’انسپائر ایوارڈ سائنسی اشیاء نمائش ‘‘کے لئے یہ سائیکل منتخب ہو ئی ہے۔    پنیت اپنی کلاس میں ہر دلعزیز ہیں شاید یہی وجہ  ہے کہ کلاس کے دوسرے لڑکے بھی پنیت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ۔ طالب علم کا کہنا ہے وہ آگے اور ایسی کامیابیاں حاصل کرنے کا خواہشمند ہے ۔بظاہر ایک معمولی سی سائیکل  ہے لیکن اسے  بنانے کے لئے ایک  چھوٹے سے طالب علم کا بڑا جذبہ  کار فرما رہا ہے۔  سائیکل کی تیاری  میں  روزمرہ  استعمال ہونے والی  چیزوں کو کام میں لایا گیاہے۔ اسکول کے صدر مدرس بھی طالب علم کے اس کارنامے پر خوش ہیں جانکار  پانی میں  چلنے والی اس سائیکل کے فوائد بتاتے  ہوئے کہتے ہیں کہ، ندی ، نالے وغیرہ کو پارکرنے کے لئے متعلقہ سائیکل کااستعمال کیا جاسکتاہےاورسیاحوں کو سیروتفریح کے لئے اور مچھلی کا شکار کرنے والوں  کے لئے اور، ندی ،تالاب وغیرہ کی کائی ، اور کچرے کو صاف کرنے کےلئے بھی اس سائیکل کا استعمال  کیا جاسکتا ہے ۔ ہلی سے دلی تک سفر طئے کرنے بعد   اسکول کے ہیڈ ماسٹر سمیت دیگر اساتذہ    اور پُنیت کے  والدین اورساتھیوں میں خوشی کا ماحول ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/esjvO

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے