Breaking News
Home / اہم ترین / اب گایوں کی آخری رسوم گیس سے چلنے والی کریمیشن مشین سے ادا کی جائیں گی

اب گایوں کی آخری رسوم گیس سے چلنے والی کریمیشن مشین سے ادا کی جائیں گی

جھنجھنوں(ہرپل نیوز،ایجنسی) 6 اکتوبر۔ راجستھان کے جھنجھنوں میں اب گایوں کی آخری رسوم (انتم سنسکار) گیس سے چلنے والی کریمیشن مشین سے کی جائیں گی۔ گوپال گئو شالہ کے صدر تارا چند گپتا نے بتایا کہ اس کیلئے کریمیشن مشین گئو شالہ پہنچ گئی ہے۔ یہ مشین گئو شالہ کے سامنے واقع ’موکش دھام‘ کے نزدیک نصب کی جائے گی۔ اس مشین کی قیمت تقریباً 15لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گئو شالہ انتظامیہ مستقبل میں گوبر سے بننے والی گیس سے ہی مشین چلائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گائے مرنے کے بعد اسے دفنانے کی جگہ کی کمی اور اس کی جسم کی حالت خراب نہ ہو اسلئے انتظامیہ نے یہ مشین لگانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملک کی ایسی پہلی مشین ہے۔ مسٹر گپتا نے بتایا کہ بیمار،بوڑھی اور حادثوں کا شکار ہونے والی گایوں کوملا کر سال بھر میں گئو شالہ میں تقریباً 200گایوں کی موت ہوجاتی ہے۔ مذکورہ مشین بنانے والی فرید آباد کی کمپنی ’اوم سائیں سورانتریکاپرائیویٹ لمٹیڈ‘ کے ترجمان نے بتایا کہ عام طور پر ان کی کمپنی بجلی سے چلنے والی کریمیشن مشین بناتی ہے لیکن پہلی بار گائے کیلئے گیس والی مشین بنائی ہے۔کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گئو شالہ کے عملہ کو اسے چلانے کی تربیت بھی دی جائے گی۔ اس مشین میں تقریباً30کمرشیل گیس سلنڈر کی صلاحیت کا اسٹور کیا جاسکے گا۔تاہم ایک گائے کا کریمیشن دو سلنڈر کی گیس سے ہی ہوجائے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/OAzcO

Check Also

جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی والدہ فاطمہ نفس سمیت 35 افراد حراست میں،تاہم بعد میں رہا

Share this on WhatsApp نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17۔اکتوبر۔ گزشتہ ایک سال سے لاپتہ جواہر لال نہرو …

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے