Breaking News
Home / اہم ترین / اتحاد ملت کے لئے مجلس اصلاح و تنظیم کا قابل ستائش قدم ۔ایک ہی اسٹیج پر نظر آئے مختلف ملی جماعتوں کے ذمہ داران

اتحاد ملت کے لئے مجلس اصلاح و تنظیم کا قابل ستائش قدم ۔ایک ہی اسٹیج پر نظر آئے مختلف ملی جماعتوں کے ذمہ داران

عید ملن برائے اتحاد ملت کا اہم اجلاس،آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھنے پر دیا گیا زور

بھٹکل(ہرپل نیوز) 30:جولائی ملت اسلمیہ اپنے فروعی اور جزوی اختلاف کے ساتھ اگر اپنے اتحاد کا اثبوت پیش کرے گی تو کوئی طاقت ہمیں مٹا نہیں سکتی، آج مسلمانوں کو فرقوں میں بانٹ کر اورگروہوں می تقسیم کر کے دشمن اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے لھذا مسلمانوں کو اپنے مسائل مل جل کر حل کرنا چاہیے، انجمن گراونڈ میں مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے عید ملن برائے اتحاد ملت کے عنوان سے منعقد ایک عظیم الشان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ان خیالات کا اظہار کیا مقررین نے موجودہ دور میں مسلمانوں میں پائے جانے والے آپسی اختلافات کو انکی پسپائی کی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے اجتماعیت کی اہمیت اجاگر کی۔اجلاس میں بھٹکل کے مقامی لوگوں سمیت بیرونی ملی جماعتوں کے نمائندے و ذمہ داران موجود تھے، مقرین میں جامع مسجد بھٹکل کے امام وخطیب مولانا عبد العلیم ندوی،قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ اکرمی مدنی ،جماعت اسلامی ہند شانتی پرکاشن مینگلور کے ذمہ دار محمد کنہی، اہل سنت والجماعت کے حیدر پرتپاڑی،پی ایف ائی کے شافع بلاری، منگلور کے سابق مئیر اشرف بیری ،مینگلور کے ایم ایل اے محی الدین باوا،اور جناب مسعود صاحب منگلور، قائد قوم سید خلیل الرحمن صاحب وغیرہ موجود تھے۔ اجلاس کی نظامت عتیق الرحمن شاہ بندری نے کی جبکہ عنایت اللہ شاہ بندری نے استقبال کیا مولانا نعمت اللہ ندوی کی قرات سے مقررہ وقت سے ٹھیک ایک گھنٹہ تاخیر سے اجلاس شروع ہوا ،بارش کی وجہ سے مقامی لوگوں کی تعداد توقع سے کم رہی۔  جانکاروں کا ماننا ہے کہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی یہ کوشش واقعی قابل تعریف ہے اور اس سعی کو کامیاب  کرنا  ہرفرد کی ذمہ داری ہے اس کے مثبت اثرات بھلے ہی وقتی طور پرمحسوس نہ ہوتے ہوں لیکن اسکے اچھے اور دیرپا اثرات ہمیشہ سے محسوس کئے جائیں گے

 ملی جماعتوں کی اہم نشست

آج فسطائی قوت بیوروکریسی میں گھس گئ ہے اور بیوروکریٹ ہی دراصل حکومت چلاتے ہیں مسلمانوں کی کرناٹک میں آبادی %22 ہے مسلمان کاسٹ کے لحاظ سے آبادی کے دوسرے نمبر پر ہیں، اس لئے مسلمانوں کو اپنے مسائل مل جل کر حل کرنا چاہیے، یہاں بھٹکل میں مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے منگلور اڈپی اور اتر کنڑا اضلاع کی 40 جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اتحاد ملت کے اہم عنوان سے منعقد اہم میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے صدر تنظیم نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس اجلاس میں بیرونی جماعتوں کے نمائندوں کو بھی اظہار خیال کا موقع دیا گیا جس میں اہل سنت و الجماعت اڈپی سے عبداللہ،حیدر پرتپاڑی،پی ایف ائی کے شافع بلاری، سرسی سے زبیر جوکاکو ہلیال سے امتیاز شیخ مرڈیشور جماعت المسلمین سکریٹری،ہوڑے سے محمد ادریس شیرور سے عبد الطیف مدنی نے اپنے تاثرات پیش کئے۔ بیری کمیونٹی کے فاروق باوا،جماعت اسلامی ہند شانتی پرکاشن مینگلور کے ذمہ دار محمد کنہی نے بھی موقع پر اہم گفتگو کی اس پروگرام میں آس پاس کے علاقوں کے کم وبیش ڈھائی سو نمائندے موجود تھے اس کے علاوہ مقامی لوگوں کی بھی اچھی تعداد موجود تھی مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے مہمانوں کو ظہرانہ کا معقول انتظام کیا گیا تھا ظہرانہ کے بعد ڈھائی بجے مولانا عزیز الرحمان ندوی رکن الدین کی تلاوت سے نشست کا آغاز ہوا،نائب صدر تنظیم عنایت اللہ شاہ بندری صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا تنظیم کے سکریٹری انتظامی امورمولانا سید یاسر برماور ندوی نے تنظیم کا مختصر مگرجامع تعارف کیا ۔ معروف ناظم مشاعرہ عبداللہ دامودی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/2KnIk

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے