Breaking News
Home / اہم ترین / اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے لئے ڈالے جا رہے ہیں ووٹ

اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے لئے ڈالے جا رہے ہیں ووٹ

لکھنؤ(ہرپل نیوز، ایجنسی)29نومبر۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی سمیت اترپردیش کے 26 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے آخری اور تیسرے دور کی پولنگ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح ساڑھے سات بجے شروع ہو گئی۔ پولنگ شام پانچ بجے تک چلے گی۔ صبح سے ہی پولنگ مراکز پر چہل پہل شروع ہو گئی تھی۔ کچھ پولنگ مراکز پر ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ تاہم، کچھ پر اکا دکا ووٹر ہی دکھائی دے رہے تھے۔ دو پولنگ سینٹروں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی آئی تھی لیکن بروقت اسے ٹھیک کر لیا گیا۔ اس سے ووٹنگ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

ووٹنگ کے دوران لا اینڈ آرڈر کو چاق وچوبند رکھنے کی ذمہ داری 80 ہزار سکیورٹی جوانوں پر ہے جن میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 40 کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ اس آخری مرحلے میں سہارنپور، باغپت، بلند شہر، مرادآباد، سنبھل، بریلی، ایٹہ، فیروزآباد، قنوج، اوريا، کانپور دیہات، جھانسی، مہوبہ، فتح پور، رائے بریلی، سیتاپور، لکھیم پور کھیری، بارہ بنکی، بلرام پور، سدھارتھ نگر، مہاراج گنج، کشی نگر، مئو ، چندولی، جونپور اور مرزا پور اضلاع میں پولنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلہ میں پانچ شہر کارپوریشنز سہارنپور، مرادآباد، بریلی، فیروز آباد اور جھانسی میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل 233 اداروں کے 4،299 وارڈوں کے لئے پولنگ بھی ہو رہی ہے۔ اس مرحلہ میں سہارنپور اور فیروز آباد میں پہلی بار میونسپل لیے انتخابات ہو رہا ہے. جھانسی کے میئر کے عہدے کے لیے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پردیپ جین آدتیہ کے امیدوار بننے سے وہاں الیکشن دلچسپ ہو گیا ہے۔تینوں مراحل میں انتخابات ختم ہو جانے کے بعد یکم دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی. امید کی جا رہی ہے کہ اسی دن تمام نتائج حاصل جائیں گے۔ اس مرحلے میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے. انتخابی مہم کی باگ ڈور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے خود سنبھال رکھی تھی. اس کے علاوہ دونوں نائب وزیر اعلی دنیش شرما، کیشو پرساد موریہ اور بی جے پی ریاستی صدر مہندر ناتھ پانڈے انتخابی مہم میں لگے تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/XvY6H

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے