Breaking News
Home / اہم ترین / اترپردیش میں نظر آئے گا کانگریس اکھلیش اتحاد۔غلام نبی آزاد نے دیا اشارہ

اترپردیش میں نظر آئے گا کانگریس اکھلیش اتحاد۔غلام نبی آزاد نے دیا اشارہ

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17 جنوری:  کانگریس نے آج واضح کر دیا کہ پارٹی اترپردیش اسمبلی انتخابات وزیر اعلی اکھلیش یادو کی قیادت والی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ساتھ مل کر لڑے گی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے ریاستی انچارج غلام نبي آزاد نے یہاں اس کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے لیکن اس بابت تفصیلی معلومات ایک دو دن میں فراہم کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں انتخابی اتحاد بہار میں ہوئے اسمبلی انتخابات کی طرز پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کس طرح کا ہوگا، اس کے لئے ابھی انتظار کرنا ہوگا۔ ایس پی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے بھی کل کہا تھا کہ ان کا گروپ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کا خواہاں ہے۔ سماج وادی پارٹی کے اکھلیش گروپ کو کل ہی الیکشن کمیشن نے اصلی ایس پی مانتے ہوئے سائیکل نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/EZBLG

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے