Breaking News
Home / اہم ترین / اترپردیش : کیرانہ سے ہندوؤں کی مبینہ نقل مکانی کا معاملہ پہنچا ہائی کورٹ ، ریاستی حکومت سے جواب

اترپردیش : کیرانہ سے ہندوؤں کی مبینہ نقل مکانی کا معاملہ پہنچا ہائی کورٹ ، ریاستی حکومت سے جواب

الہ آباد :(ہرپل نیوز، ایجنسی)20 جنوری :اترپردیش کے شاملی ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ کیرانہ سے ہندووں کی مبینہ نقل مکانی کا معاملہ اب الہ آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے ۔ کولیش کھرانا کے نام کے ایک شخص نے الہ آباد ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کر کے اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ کی اپیل کی ہے ۔درخواست گذار نے دعویٰ کیا ہے کہ کیرانہ سے 346 ہندو کنبوں نے مقامی مسلمانوں کے خوف سے اپنے گھر بار کو چھوڑ ا ہے ۔ ایسےمیں عدالت ریاستی حکومت کو حکم دے کہ نقل مکانی کرنے والے ہندو کنبوں کو دو بارہ کیرانہ میں بسایا جا ئے ۔ عدالت نے عرضی کو منظور کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کیلئے کہا ہے ۔معاملہ کی اگلی سماعت آئندہ دو فروری کو ہوگی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/bzSn9

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے