Breaking News
Home / اہم ترین / اتر پردیش میں بی جے پی کو مسلم امیدواروں کو بھی ٹکٹ دینا چاہئے تھا:راج ناتھ کااعتراف

اتر پردیش میں بی جے پی کو مسلم امیدواروں کو بھی ٹکٹ دینا چاہئے تھا:راج ناتھ کااعتراف

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی ) 23فروری: اتر پردیش انتخابات کے لیے بی جے پی نے کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔ اس مسئلے پر پہلی بار وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یوپی الیکشن کے لئے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینا چاہئے تھا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے انٹرویو میں راج ناتھ سنگھ نے کہا، "ہم نے کئی دوسری ریاستوں میں اقلیتوں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔ یوپی میں بھی اقلیتوں کو ٹکٹ دینے کی بات چلی تھی۔ میں وہاں نہیں تھا لیکن یہ بات مجھے پتہ چلی ہے۔ شاید بی جے پی پارلیمانی بورڈ کو کوئی جیت درج کرنے کے قابل اقلیتی امیدوار نہیں ملا۔ لیکن میرا خیال ہے کہ مسلم کو ٹکٹ دیا جانا چاہیے تھا۔ "مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیئے جانے کے سوال پر زور دینے پر مرکزی وزیر داخلہ نے جواب دیا، "مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیئے جانے چاہئیں تھے۔ جو بھی قابل ہیں انہیں ضرور ملنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا، "شاید ریاستی کمیٹی کو کوئی قابل امیدوار نہیں ملا۔ لیکن اگر کوئی مسلم امیدوار ہوتا تو ہمارا نقصان نہیں کرتا۔ ہم اس بات پر توجہ دیں گے کہ اقلیتی امیدوار تیار کئے جائیں۔

واضح رہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہ دینے پر کئی سوال اٹھے تھے۔ اس پر پارٹی کی طرف سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ امیدواروں کو ٹکٹ ذات و مذہب دیکھ کر نہیں بلکہ قابلیت دیکھ کر دیے گئے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/mw4PU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے