Breaking News
Home / اہم ترین / اتر پردیش کے بلیا میں یوگی کی ریلی کے دوران پولیس نے زبردستی اتروایا برقعہ

اتر پردیش کے بلیا میں یوگی کی ریلی کے دوران پولیس نے زبردستی اتروایا برقعہ

بلیا(ہرپل نیوز،ایجنسی)22نومبر۔اترپردیش کے بلیا ضلع میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ایک ریلی میں پولیس نے سر عام ایک مسلم عورت کا برقعہ اتروا کر برقع کو ضبط کر لیا۔ خاتون بی جے پی کی حامی بتائی جا رہی ہے۔عورت کا کہنا ہے کہ وہ ریلی میں یوگی کو سننے کے لئے آئی تھی۔ ہمیشہ برقعہ پہن کر ہی باہر نکلتی ہے۔ آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے سب کے سامنے ان کا برقع اتروایا ہو۔ اس واقعے کے بعد وہ بہت زیادہ پریشان ہو گئی ہے۔منگل کو بلیا میں یوگی کی ایک ریلی کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ریلی گراونڈ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ اسی درمیان، سائرہ نامی ایک خاتون برقع میں وہاں پہنچی ۔ اسے دیکھتے ہی تین خاتون پولیس اہلکاروں نے اسے روک دیا۔ خواتین پولیس اہلکار نے برقعہ کو اتارنے کے لئے کہا۔ اس پر سائرہ نے برقع کے اوپری حصے کو اتار دیا اور اپنا سر ساڑی کے پلو سے ڈھک لیااس پر ایک خاتون پولیس اہلکار نے اسے پورا برقع اتارنے کو کہا۔ سائرہ کا برقع پھنس گیا تھا۔ ریلی میں ان کے پاس بیٹھی دوسری خواتین نے ان کا برقع کھینچ کر اتارا۔ خاتون پولیس اہلکاروں نے اسے برقع اپنے پاس رکھنے کو دے دیا، لیکن اسی درمیان وہاں پہنچے ایک مرد پولیس اہلکار نے برقع اپنے قبضہ میں کر لیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/HEzuG

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے