Breaking News
Home / اہم ترین / اتر کنڑا ضلع میں بارش سے تھم گئی زندگی ۔ گھروں کے دالان بنے تالاب ۔ چٹان کھسکنے سے ہائی وے بلاک ،نظام زندگی درھم برہم

اتر کنڑا ضلع میں بارش سے تھم گئی زندگی ۔ گھروں کے دالان بنے تالاب ۔ چٹان کھسکنے سے ہائی وے بلاک ،نظام زندگی درھم برہم

بھٹکل: (ہر پل نیوز) 11؍اکتوبر:بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا کے اُترکنڑا ضلع میں پیر کی شب سے لگاتار بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس کے نتیجے میں انکولہ میں کئی مکانوں کونقصان پہنچا ہے  اُسی طرح کاروار میں مُدگا پہاڑی سے چٹان اور مٹی کھسک کر قومی شاہراہ پر آجانے سے قریب پانچ گھنٹوں تک ہائی وے بند ہوگیا۔ بارش سے بھٹکل سمیت آس پاس   کےعلاقوں میں عام زندگی مفلو ج ہوکر رہ گئی ہے۔ نیشنل ہائی وے  ہوجانے سے مینگلور، سے گوا جانے والی سواریوں کی لمبی لائن لگ گئی جس سے مسافروں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ رات سے جاری مسلسل بارش سے تعلقہ کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہےاور کئی  دیہاتوں میں ندی کا پانی تیزی سے گھسنے سے علاقہ کے کئی مکینوں کو گھروں سے نکال کر محفوط مقامات کی طرف لے جایا گیا ہے۔ مقامی تحصیلدار نے فوری جائے وقوع کا معائنہ کرتے ہوئے متاثرین کو اُن علاقوں سے خالی کراتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کرایاہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3I1Af

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے