Breaking News
Home / اہم ترین / اتر کنڑا ضلع میں جے ڈی ایس کے استحکام کی کوشش شروع۔ کمٹہ میں اہم اجلاس

اتر کنڑا ضلع میں جے ڈی ایس کے استحکام کی کوشش شروع۔ کمٹہ میں اہم اجلاس

کمٹہ (ہرپل نیوز)11مارچ:ضلع کے اگلے  انتخابات میں جےڈی ایس کو مضبوط کرنے کی غرض سے کمٹہ میں ایک  پروگرام منعقد کیا گیا ۔جس میں ضلع بھر کے جے ڈی ایس کارکنان  نے شرکت کرتے ہوئے اگلے انتخابات  کی تیاری پر اور جے ڈی ایس کارکنان کو متحد کرنے اور پارٹی کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےجے ڈی ایس کے رکن اسمبلی اور لیڈر مدھو بنگارپا نے  بی جےپی کے ریاستی صدر یڈیورپا کوتنقیدکا نشانہ بناتے   ہوئے کہا کہ  یڈیورپا، ذات پات کا بیج بور ہے ہیں، اور اقتدارکے حصول کے لئے  وہ  کچھ بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید۔ یڈرپاپر ٹکٹ کی آس لے کر اقلیتوں کو بے وقوف بنانے  کا بھی الزام عائد کیا ۔اور مرکزی حکومت پر کڑی تنقید کرتےہوئے دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں عوام کا علاقائی پارٹی کا ساتھ دینے کا اعتماد ظاہر کیا  ۔اس موقع پر  ریاستی جنرل سکریٹری  اور الیکشن اَوبزروَر ،محمد فاروق باوا سمیت  بھٹکل سے عنایت اللہ شاہ بندری، سمیت کئی  لیڈران موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/V3XWd

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے