Breaking News
Home / تازہ ترین / اتر کنڑا ضلع کے نئے ایس پی ونایک وسنت راؤ پاٹل نے چارج سنبھالا۔سابق ایس پی ونشی کرشنا کاہاویری میں تبادلہ

اتر کنڑا ضلع کے نئے ایس پی ونایک وسنت راؤ پاٹل نے چارج سنبھالا۔سابق ایس پی ونشی کرشنا کاہاویری میں تبادلہ

کاروار(ہرپل نیوز)11 جنوری: گذشتہ روز اُترکنڑا  ایس پی ونشی کرشنا کا تبادلہ ہاویری میں کئے جانے کے بعد اب ونایک وسنت راؤ پاٹل نے کاروار پہنچ کر اترکنڑا ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولس کا چارج سنبھالا۔ چارج  سنبھالنے کے  بعد پہلی فرصت میں  ایس پی نے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے ضلع کے حالات کی جانکاری حاصل کی ۔  نئے ایس پی ونایک وسنت راؤ پاٹل کا تعلق مہاراشٹرا کے اسلام پور شہر سے  بتایا جارہاہے۔ایس پی  ونایک پاٹل قانونی نظا م کو نافذ کرنے میں نہایت  ہی چاق  وچوبند مانے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل  یادگیرمیں ایس  پی  کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ جہاں سے وہ اب ضلع اُترکنڑا کے ایس پی مقرر کئے گئے ہیں۔  مانا جارہا ہے کہ ضلع کے کئی اہم اور سلگتے مسائل  پر نئے ایس پی قانونی اقدامات کر کے نظم و ضبط کو بر قرار رکھیں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/fKttx

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے