Breaking News
Home / اہم ترین / اتوار کو سرکاری اردو اسکولوں کےلئے تعطیل کے احکامات

اتوار کو سرکاری اردو اسکولوں کےلئے تعطیل کے احکامات

شیموگہ(ہرپل نیوز، ایجنسی) 10 ڈسمبر:: ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری اردو اسکولوں کے میعار کو بہتر بنانے کیلئے ریاستی حکومت نے جمعرات کی نصف دن اور جمعہ کی تعطیل کو منسوخ کرتے ہوئے جمعہ کے دن نصف دن اور اتوار کو مکمل دن کی تعطیل کے جو احکامات جاری کئے ہیںاسے ماننے کیلئے اب بھی کئی سرکاری اردو اسکول کے میر معلمین تیار نہیں ہیں اور وہ اپنی پرانی روایت کے مطابق جمعہ کے دن کی تعطیل کو برقرار کئے رکھے ہوئے ہیں۔دراصل ریاستی حکومت کے سروے کے مطابق یہ بات سامنے آئی تھی کہ عام طورپر جمعرات کی نصف دن اور جمعہ کی مکمل تعطیل کے باوجود ہفتہ اور اتوار کو بچے غیر حاضررہتے ہیں،دوسری اسکولوں و سرکاری تعطیل اتوار ہونے کے سبب اردو اسکول کے طلباءبھی اتوار کے دن جماعتوں سے غیر حاضر رہا کرتے تھے جس سے ان کی تعلیم پر منفی اثرات پڑ رہے تھے۔وزیر تعلیم تنویر سیٹھ نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جمعہ کی تعطیل کو منسوخ کرتے ہوئے اس دن نصف دن کی چھٹی کااعلان کیا ہے اور اتوار کو مکمل تعطیل دینے کیلئے احکامات جاری کئے تھے، لیکن اب بھی کئی سرکاری اردو اسکولوںمیں پرانی روایت کو برقرار رکھا گیا ہے۔وہیں دوسری جانب کچھ اساتذہ کا مشورہ ہے کہ جمعہ کے دن نصف دن کی جماعتوں کو چلانے کے بجائے صبح9.30 بجے سے12.30بجے اور دوپہر2.30بجے سے شام5 بجے تک اسکول کے اوقات طئے کئے جاتے ہیںاور ہفتہ کے دن صبح کی اسکول اور اتوار کو مکمل تعطیل دینے کا نظام رائج کیا جائے تو بہتر کام ہوگا۔اس سے طلباءکو نصف دن کی تعطیل کے بعد مکمل ایک دن کی تعطیل مل جائیگی ،ساتھ ہی ساتھ جو اساتذہ دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے ہوتے ہیں وہ عام طور پر صبح کی اسکول کے ختم کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں،ورنہ انہیں محض ایک دن کی تعطیل ملے گی۔ریاستی حکومت نے جو احکامات جاری کئے ہیں اس پر لازمی عمل کرنا ہوگا ورنہ متعلقہ اساتذہ کے خلاف کارروائی کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ysOeY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے