Breaking News
Home / اہم ترین / اتی کرم داروں کے مسائل کو لیکرکرناٹکاپرانت رعیت سنگھ کی طرف سے بھٹکل میں احتجاجی ریلی۔ اے سی کو میمورنڈم

اتی کرم داروں کے مسائل کو لیکرکرناٹکاپرانت رعیت سنگھ کی طرف سے بھٹکل میں احتجاجی ریلی۔ اے سی کو میمورنڈم

بھٹکل (ہرپل نیوز)26 اکتوبر۔  بھٹکل میں کرناٹکا پرانت رعیت سنگھ  نے ایک احتجاج ریلی منظم کر کے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک یاداشت سونپی جس  کے ذریعہ تعلقہ میں فاریسٹ زمین کے اتی کرم دارو ں کو رجسٹرڈ دستاویزات مہیا کرنے کا مطالبہ   کیا گیا ۔ کرناٹکا پرانت رعیت سنگھ   کے ریاستی  صدربیاریڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  الزام لگایا کہ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرنے کے بعد مکان تعمیر کرنےوالوں کو مصدقہ اسناد تقسیم کرنے کا سرکاری وعدہ ابھی تک  پور ا نہیں کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کے  نام پر افسران نے کئی درخواستوں کو رد کیا ہے  ۔ انہوں نے اس معاملہ میں  شہریوں کے ساتھ انصاف کرنے کی مانگ کی ۔  انہوں نے  انتباہ دیا کہ بجٹ اجلاس سے پہلے  اتی کرم داروں کے مسائل حل نہیں کئے گئے تو  بڑے پیمانے پر  احتجاج  کیا جائے گا ۔ س موقع پر سنگھ کے مقامی  ذمہد اران سمیت کافی لوگ موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/grRES

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے