Breaking News
Home / اہم ترین / اجودھیا میں اگلی دیوالی تک بن جائے گا رام مندر: سبرامنیم سوامی کا دعویٰ

اجودھیا میں اگلی دیوالی تک بن جائے گا رام مندر: سبرامنیم سوامی کا دعویٰ

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)16 اکتوبر۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قد آور لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ اگلی دیوالی رام مندر میں منائی جائے گی۔ سوامی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر جلد ہی شروع ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مندر عقیدت مندوں کے پوجا کے لئے اگلی دیوالی تک تیار ہو جائے گا۔وراٹ ہندو سنگم کی بہار شاخ کی طرف سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوامی نے کہا کہ رام مندر کی راہ میں آئی رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے اور تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ اگلی دیوالی تک اجودھیا میں رام مندر عقیدت مندوں کی پوجا کے لئے دستیاب ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  صرف ترقی کے بارے میں بات کر کے کوئی ووٹ نہیں حاصل کر سکتا۔ انتخابی کامیابی کے لئے ہندوتو کو بھی یاد رکھنا ضروری ہےسوامی نے کہا کہ اجودھیا میں حتمی طور پر رام مندر کی تعمیر ہو گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/sxMuV

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے