Breaking News
Home / اہم ترین / اجودھیا کے مسئلہ پر مسلمانوں کے ساتھ بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں:وی ایچ پی سابق صدر وشنو ہری ڈالمیا

اجودھیا کے مسئلہ پر مسلمانوں کے ساتھ بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں:وی ایچ پی سابق صدر وشنو ہری ڈالمیا

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)10مئی: : وشوہندوپریشد کے سابق صدر وشنو ہری ڈالمیا نے بابری مسجد کے معاملہ پر مسلمانوں کے ساتھ پھر سے مذاکرات شروع کرنے کی مخالفت کی ہے اورحکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں داخل کئے گئے حلف نامہ کے مطابق کارروائی کرے۔مسٹر ڈالمیا نے دعوی کیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو برانچ نے اپنے فیصلہ میں مکمل تفتیش کے بعد یہ بات بالکل واضح کردی ہے کہ وہاں پہلے ایک مندر موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم رہنما ایک وقت اس بات پر راضی ہوگئے تھے کہ اگر یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ بابری مسجد مندر کوگراکر تعمیر کی گئی تھی تو وہ اجودھیا کی اس زمین پر اپنا دعوی چھوڑ دیں گے۔مسٹر ڈالمیا نے ایک بیان میں کہا کہ مسلمانوں کا یہ وعدہ اس وقت کی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے وائٹ پیپر میں بھی شامل ہے۔ اس لئے اب ان سے دوبارہ بات چیت شروع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سپریم کورٹ محض ہائی کورٹ کی اس غلطی کو درست کرنا ہے جس کے تحت اس نے زمین تینوں فریقوں میں تقسیم کردی تھی جب کہ اس کے سامنے یہ معاملہ تھا ہی نہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/71u6O

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے