Breaking News
Home / اہم ترین / اردن میں مختلف معاملات میں 15 افراد کو پھانسی

اردن میں مختلف معاملات میں 15 افراد کو پھانسی

عمان،اردن،(ہرپل نیوز،ایجنسی)4مارچ: اردن میں دہشت گردی سمیت مختلف فوجداری مقدمات میں مجرم قرار دئے گئے 15 لوگوں کو آج پھانسی کی سزا دی گئی۔ سرکاری ترجمان محمد المومانی نے بتایا کہ 15 لوگوں کو پھانسی کی سزا دی گئی جن میں سے ایک شخص کو گزشتہ برس خفیہ محکمہ کے احاطے پر حملہ کرکے پانچ سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے جرم میں سزا دی گئی۔ جن لوگوں کو پھانسی دی گئی وہ 2003 سے اب تک کے مختلف مقدمات میں مجرم قرار دیے گئے تھے۔ایک عدالتی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ برس اسلام کی توہین کے معاملے میں سماعت کے لئے عدالت کے باہر انتظار کر رہے عیسائی مصنف کو گولی مار کر قتل کر دینے والے بندوق بردار کو بھی پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ پانچ افراد کو عصمت دری اور جنسی تشدد کے مقدمات میں یہ سزا دی گئی۔ واضح رہے کہ اردن میں 2006 سے 2014 تک موت کی سزا پر روک تھی لیکن 2014 میں پھانسی کی سزا پھر شروع کر دی گئی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/q9lCz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے