Breaking News
Home / اہم ترین / اردو اسکولوں میں جمعہ کی ہفتہ واری تعطیل کی منسوخی کا معاملہ۔انجمن کے صدر نےریاستی حکومت کو سونپی یادداشت

اردو اسکولوں میں جمعہ کی ہفتہ واری تعطیل کی منسوخی کا معاملہ۔انجمن کے صدر نےریاستی حکومت کو سونپی یادداشت

بھٹکل (ہرپل نیوز)4 فروری:ریاستی حکومت کی جانب سے اردو اسکولوں میں جمعہ کو دی جانے والی تعطیل ختم کرکے اتوار کو چھٹی دئے جانےکے بعد مخالفتوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا ۔جو کہ بدستور جاری ہے۔بھٹکل انجمن حامئی مسلمین کے صدر عبد الرحیم جوکاکو نے  مجلس اصلاح وتنظیم مٰں بھٹکل میں عمائدین کے ساتھ منعقد ہونے والی ایک میٹنگ میں وزیر روشن بیگ کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا۔ اور انہیں میمورنڈم سونپتے ہوئے بھٹکل میں جمعہ کی تعطیل کی سو سالہ روایت باقی رکھنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نےکہا کہ سیکولرزم کا دعوی کرنے والی کانگریس حکومت سےجلد سے  جلد اس فیصلہ کو واپس لے ۔ خیال رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جمعہ کو کلاسس جاریہ رکھنے کے حکم نامہ کے بعد بھٹکل کے ملی اداروں اور والدین میں عجیب بے چینی کا ماحول دیکھا جا رہا ہے ۔ اب جبکہ ریاستی وزیر کو یاد داشت سونپی گئی ہے اس کے بعد اب کیا ہوگا یہ دیکھبنا اہم ہوگا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/lEFjP

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے