Breaking News
Home / اہم ترین / اسرائیل کے بیشترعلاقوں میں بھیانک آتش زدگی۔ مغربی ممالک میں سراسیمگی۔ کہیں عذاب الہی تو نہیں؟

اسرائیل کے بیشترعلاقوں میں بھیانک آتش زدگی۔ مغربی ممالک میں سراسیمگی۔ کہیں عذاب الہی تو نہیں؟

یروشلم(ایجنسی)25 نومبر:اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں تل ابیب آنے والے راستے کی سمت درختوں سے بھرے علاقوں میں خوف ناک قسم کی آگ کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو کی درخواست پر پانچ یورپی ممالک نے آگ بجھانے کے لیے اپنے ہیلی کاپٹروں کو بھیج دیا ہے۔آتش زدگی کے علاقوں میں تیز ہوا آگ بجھانے کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے تاہم اس کے باوجود اسرائیلی اہل کار ہیلی کاپٹروں کی مدد سے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ شہری دفاع کی ٹیمیں علاقہ مکینوں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ایک خبر رساں ایجنسی نے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز آگ کے خطرناک حد تک بڑھ جانے کی توقع ہے اور آج کا دن خراب موسم اور ہوا کے سبب بدترین صورت حال پیدا کر سکتا ہے۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالم اسلام میں اسرائیل میں لگی اس آگ کو عذاب الٰہی سے منسوب کیا جارہاہے اور اس عذاب کی وجہ دنیا بھر میں اسرائیل کی ظلم و بربریت بتائی جارہی ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/cT25V

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے