Breaking News
Home / اہم ترین / اسلام حدود میں رہ کرکھیلوں کی مذمت نہیں کرتا:مولانا الیاس ندوی کا بیان، بھٹکل میں کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کا اعلان

اسلام حدود میں رہ کرکھیلوں کی مذمت نہیں کرتا:مولانا الیاس ندوی کا بیان، بھٹکل میں کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کا اعلان

بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کی جانب سے کھلاڑیوں میں ایوارڈ کی تقسیم کا پروگرام ، بڑی تعداد میں نوجوانوں کی شرکت

بھٹکل ، (ہرپل نیوز ) 7 ڈسمبر:بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کی جانب سے کل شب بھٹکل کے کولا گراؤنڈ میں بھٹکل کے اچھے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر نے کہا کہ اچھے کوچ کی مدد سے اگر بھٹکل کے کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے تو یہ کھلاڑی بہت آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ انہوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ اچھی کوچنگ کے ساتھ بھٹکل کے کھلاڑی قومی سطح پر نام پیدا کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون دینے کا علان کیا ۔ مہمان خصوصی مولانا االیاس ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے حدود میں رہ کر ہر قسم کے کھیل کی تعریف کی ہے ، لیکن دین اور اسلام حدود پھلانگنے کی قطعی اجازت نہیں دیتا ۔ مولانا نے بھٹکل کے کھلاڑیوں میں پائی جانےوالی صلاحیتوں کی جم کر تعریف کرتے ہوئے اچھی اکیڈمی کے تحت ان کو ٹریننگ دینے کی بات پر وسیم کےا یم کی تعریف کی ۔ مولانا الیاس ندوی نے سیرت بنوی کے حوالے سے کہا کہ اللہ کے رسو ل ﷺ اسلامی حدود میں رہ کر کھیل اور ورزش کی ترغیب بھی دیتے تھے ۔ اسلام نے کبھی کھیل کی مذمت نہیں کی ، لیکن کھیل کے معاملات میں شریعت کے حدود کی پامالی ہو رہی ہے تو اسلام ایسےکھیلوں کی اجازت نہیں دیتا ۔ مولانا نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سول سروسس میں ابھی ہمارے نوجوا نوں کوجتنی توجہ دینی چاہئے تھی اتنی نہیں دے رہے ہیں ۔ مولانا نے کہا کہ نوجوانوںمیں یہ غلط فہمی ہے کہ کھیل کا مطلب وہ صرف کر کٹ لیتے ہیں ، جبکہ کبڈی ہائی جمپ ، والی بال ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے ، مولانا الیاس ندوی نے ایک اہم نکتہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھیلوں میں توجہ نہ دینے سے برائیوں کی طرف جا رہے ہیں اس لئے ان کی طاقتوں کو صحیح رخ دینے کے لئے کھیلوں کی طرف ان کو راغب کیا جائے ۔ بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کی جانب سے منعقد اس پروگرام میں کھیل میں عمدہ کار ردگی انجام دینے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں لائن ٹیم کے سابق آل راؤنڈر نوالصادقین کو ’’ جو ہر بھٹکل اور اور مسعود شینگیری کو بہہترین کھیلوں کی تاریخ دیکھتے ہوے ایوارڈ سے نوازا گیا ، اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈرشن کو ایک رخ دینے والے جناب مولانا مولی کرانی ندوی کو لائف ٹائم اطیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جسے ان کے بھائی انیس کرانی نے قبول کیا ۔ واضح رہے کہ بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام آنے والے دنوں میں کرکٹ کے تئیں نوجوانوں میں سنجیدگی پیدا کرنے اور اصولوں کے ساتھ کھیل کو فروغ دینے کے لئے کرکٹ اکیڈمی قائم کرےگا ، جس سے کسی قدر حالات میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ساحل آن لائن کے مینجر مبشر حسین ہلارے نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئیے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/y4B8x

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے