Breaking News
Home / اہم ترین / اسلام کی صحیح معلومات کو عام کرنے کیلئے بنگلورو میں ٹول فری دعوۃ ہیلپ لائن کا آغاز

اسلام کی صحیح معلومات کو عام کرنے کیلئے بنگلورو میں ٹول فری دعوۃ ہیلپ لائن کا آغاز

بنگلورو( ہرپل نیوز)14ڈسمبر : مذہب اسلام کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیےہیں ۔ اسلامی تعلیمات سے ہندو، سکھ اورعیسائی بھائیوں کو واقف کرانے اور اسلام کے تئیں پائی جانے والی غلط فہمیوں کودورکرنے کے لیے بنگلورو میں ٹول فری دعوۃ ہیلپ لائن شروع کا آغاز کیا گیا ہے۔بنگلورو کے دارالسلام میں اسلامک انفارمیشن سینٹر کے تحت ٹول فری دعوۃ ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔ برادران وطن تک اسلام کی صحیح معلومات کو پہنچانا، اسلام اور پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تئیں پائی جانے والی غلط فہمیوں کودورکرنا ، ٹول فری ہیلپ لائن کا بنیادی مقصد ہے۔ جماعت اسلامی ہند کی نگرانی میں یہ مرکزشروع کیا گیا ہے۔اسلامک انفارمیشن سینٹر کے منیجر محمد نواز کے مطابق حیدرآباد میں واقع اسلامک انفارمیشن سینٹر کی ایک شاخ کےطور پر اس مرکز کو قائم کیا گیا ہے۔ حیدرآباد کا مرکز اردو سمیت 7زبانوں میں یہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ کنڑ زبان میں آنےوالےتمام فون کالس کوبنگلورومنتقل کردیا جاتا ہے۔ بنگلورو کے ٹول فری دعوۃ لائن پر فی الحال روزانہ 15 سے20 کالیں موصول ہورہی ہیں ۔محمد نواز نے مزید بتایا کہ زیادہ ترفون کالس قرآن،جہاد اورطلاق کےسلسلے میں آرہی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے کنڑ زبان میں ٹول فری ہیلپ لائن اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ سوالات پوچھنے کے بعد خواہش مند افراد کو مفت میں اسلامک لٹریچر بھی پوسٹ کے ذریعہ فراہم کرایا جارہا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/saOeA

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے