Breaking News
Home / اہم ترین / اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(SIO) انڈیا انٹرنیشنل اسلامک اکیڈمک کانفرنس

اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(SIO) انڈیا انٹرنیشنل اسلامک اکیڈمک کانفرنس

ایس آئی او مسلم طلبہ اور نوجوانوں کی ایک سرگرم تنظیم ہے، جو ان کے ہمہ جہت تعلیمی ارتقا کے لیے کوشاں ہے_ اس کا مقصد انھیں الہی ہدایات کے مطابق سماج کی تشکیل نو کے لیے تیار کرنا ہے_…
کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری نے فرمایا کہ اسلام نے انسانوں کو عقیدے اور اظہار خیال کی جو آزادی عطا کی ہے وہ اس کا عظیم انقلابی اقدام تھا_اس نے جبر کا ماحول ختم کیا اور مکالمہ و مباحثہ کو فروغ دیا_امیر جماعت نے علم اور تعلیم کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ علم انسان کو دوسرے انسانوں کی خدمت کے لیے تیار کرتا ہے، اس طرح اس کا مرتبہ فرشتوں سے بڑھ جاتا ہے_دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے موقر استاذ اور معروف اسلامی اسکالر مولانا سید سلمان حسینی ندوی مہمان خصوصی تھے_انھوں نے نوجوانوں کو ترغیب دی کہ وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا اسوہ اختیار کریں اور اپنی زندگیاں اسلام کی راہ میں قربان کردیں_مولانا حسینی نے سیکولرازم ،لبرل ازم، کمیونزم اور دیگر نظریات پر سخت تنقید کی اور مسلم ممالک پر امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلم نوجوانوں کو احیائے اسلام کے جدوجہد کرنے پر ابھارا_
اجلاس سے سکریٹری جنرل جماعت اسلامی ہند انجینئر محمد سلیم، معروف دانش ور پروفیسر محسن عثمانی ندوی، مشہور پندرہ روزہ انگریزی جریدہ ملی گزٹ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان، اسلامک فقہ اکیڈمی کے سکریٹری مولانا امین عثمانی اور صدر ایس آئی او جناب اقبال حسین نے بھی خطاب کیا_اس موقع پر نائبین امیر جماعت اسلامی ہند جناب ٹی عارف علی اور جناب نصرت علی ، ماہ نامہ زندگی نو کے ایڈیٹر اور چیرمین تصنیفی اکیڈمی ڈاکٹر محمد رفعت بھی موجود تھے _افتتاحی اجلاس کے بعد برلن یونیورسٹی کے پروفیسر DIETRICH REETZ اور ابن العربی فاؤنڈیشن کے محقق Dr. ERIC WINKLE نے خصوصی طور پر خطاب کیا_
کانفرنس کے متوازی اجلاس 9 اکتوبر کی شام تک جاری رہیں گے_اس میں ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے ریسرچ اسکالرز اور اصحاب علم شریک ہوئے ہیں اور بیرون ملک سے بھی خاصے مہمان آئے ہیں_

The short URL of the present article is: http://harpal.in/7ixgV

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے