Breaking News
Home / اہم ترین / اسپین:ریستوران میں سیلنڈر دھماکے سے 77زخمی

اسپین:ریستوران میں سیلنڈر دھماکے سے 77زخمی

اسپین،2؍اکتوبر(ہر پل نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اندلوسیا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی ساحلی علاقے ولیز مالاگا کے ریستوران میں واقعہ ہفتہ کو پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت یہاں لوگوں ایک بڑی تعداد موجود تھی جو ایک مقامی تہوار میں شرکت کے لیے اس علاقے میں آئے تھے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس واقعے کی گردش کرنے والی وڈیو میں دکھایا گیا کہ یہ چھوٹے ریستوران "لا بوہیمیا" میں آگ بھڑک رہی ہے اور لوگ یہاں سے بھاگ رہے ہیں۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ زخموں میں سے کسی کی حالت بھی خطرے میں نہیں ہے۔ متاثر ہونے والے اکثر لوگوں کو دھماکے کے باعث ٹوٹنے والے شیشوں سے زخم آئے۔ایک مقامی اخبار کے مطابق ریستوران کے باورچی نے وہاں ابتدائی طور پر لگنے والی آگ کے بارے میں لوگوں کو متنبہ کیا جس کی وجہ سے بہت سے لوگ یہاں سے نکل گئے اور زخمی ہونے سے بچ گئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1ENrJ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے