Breaking News
Home / اہم ترین / اس ہفتے ریاست میں اچھی بارش کی پیشین گوئی

اس ہفتے ریاست میں اچھی بارش کی پیشین گوئی

بنگلورو21؍اگست(ایجنسی)ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش کی قلت کے سبب بجلی اور پانی کے بحران کے اندیشوں کے درمیان ریاستی محکمۂ آفات سماوی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جی ایس سرینواس ریڈی نے یہ خوش خبری دی ہے کہ اگلے دو دنوں کے اندر ریاست کے بیشتر علاقوں میں اچھی بارش کی توقع ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ اور طوفان کی وجہ سے ریاست میں اچھی بارش کے آثار نمایاں ہوئے ہیں۔اسی طرح بحر عرب میں بھی ہوا کے کم دباؤ کے اثر کی وجہ سے ساحلی کرناٹک میں بھی بارش کی توقع کی جارہی ہے۔ 23اگست سے ساحلی اور اندرونی کرناٹک کے کئی حصوں میں انہوں نے اچھی بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال میں اٹھنے والا طوفان شمالی سمت اختیار کرکے آگے بڑھ رہا ہے، اس کا اثر ریاست پراگر زیادہ نہ ہو پایاتو بارش کی قلت ہوسکتی ہے۔ طوفان اگر قبل از وقت کمز ور پڑ گیاتو اس سے بھی کرناٹک میں پانی کی قلت جھیلنی پڑ سکتی ہے۔ ماہرین موسمیات نے پہلے ہی یہ پیشین گوئی کی تھی کہ اگست کے آخری ہفتے میں ریاست کے بیشتر علاقوں میں اچھی بارش ہوسکتی ہے۔ خاص طور پر کہاجارہا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا اثر اگر زیادہ رہا تو دریائے کاویری میں پانی کی قلت کا جو مسئلہ ہے اسے کافی حد تک نہ صرف نمٹایا جاسکتاہے ،بلکہ افزود پانی پڑوسی ریاست تملناڈوکو ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق دیاجاسکتاہے۔ فی الوقت بارش نہ ہونے کے سبب ریاست میں پانی کی جو قلت ہے اور تملناڈو کی طرف سے پانی فراہم کرنے کیلئے جو تکرار سپریم کورٹ میں درج کی گئی ہے، اس کی وجہ سے ریاست کا رعیت طبقہ کافی پریشان ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست کے آخری ہفتے میں اگر مناسب بارش نہ ہوئی اور ستمبر اور نومبر کے دوران ہونے والی بارش بھی ناکام رہی تو آنے والے دنوں میں عوام کی پریشانیوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوسکتاہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/zAhpJ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے