Breaking News
Home / اہم ترین / افراز الاسلام کے قاتل شنبھو لال اب حافظ سعید کو قتل کرنے کے خواہش مند

افراز الاسلام کے قاتل شنبھو لال اب حافظ سعید کو قتل کرنے کے خواہش مند

راجستھان(ہرپل نیوز،ایجنسی)18ڈسمبر۔بنگالی مزدور افراز الاسلام کا قاتل شنبھولال پاکستانی سخت گیر حافظ سعید کے قتل کا خواہاں ہے۔بھارت کی ریاست راجستھان میں مذہبی منافرت کی بنیاد پرمغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے مزدور افرازل کو قتل کرنے والے شنبھو لال نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کوجان سے مارنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔اطلاعات کے مطابق ملزم شنبھو لال کا کہنا ہے کہ وہ اسلام سے نفرت کرتا ہے اور زیادہ تر اوقات میں وہ انٹرنیٹ پر مسلم مخالف ویڈیوز دیکھا کرتا تھا۔پولیس کے مطابق شنبھو لال حافظ سعید کو مارنے کا خواہاں ہے اور اس نے پولیس کے یہ بھی بتایا کہ " اگر اسے موقع ملے تو وہ حافظ سعید کو ہلاک کرنا چاہے گا"۔

واضح رہے کہ ملزم شنبھو لال حراست میں ہے ۔ اس کے تعلق سے پولیس نے ایک نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اپنے اہل خانہ کی کوئی فکر نہیں ہے۔ تفتیش کے مطابق ان کے اسلام مخالف ہونے کی سب سے اہم وجہ ہندو سخت گیر تنظیموں کے ذریعہ فرقہ وارانہ تقریر ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ چند روز قبل راجستھان کے راج سمند میں شنبھو لال نے " لو جہاد " کے نام پر مغربی بنگال کے ایک مسلم مزدور کو تیز دھار آلہ سے زخمی کر کے نذر آتش کر دیا۔ جس کی پاداش میں وہ پولیس کی حراست میں ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3qp9Y

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے