Breaking News
Home / اہم ترین / افغانستان طالبان کے حملے میں 126جوان ہلاک

افغانستان طالبان کے حملے میں 126جوان ہلاک

کابل(ایجنسی)22 جنوری :افغانستان میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 126سکیورٹی جوان ہلاک اور 70دیگر زخمی ہوگئے ۔ افسران نےمنگل کے روز یہ اطلاع دی ہے۔صوبائی کونسل رکن نفیسہ سیلائی وردک نے کہا کہ پیر کے روز صبح وردک صوبہ کی راجدھانی میدان شہر میں دھماکہ خیز مادہ سے لدی کار میں دھماکہ اور حملوں میں کم سے کم 126سکیورٹی جوان ہلاک ہوئے ہیں۔حملے میں زخمی ہوئے افراد کو صوبائی اسپتال میں داخل کیاگیا ہے جبکہ شدید طورپر زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے کابل بھیجا گیا ہے ۔ اس فوجی اڈے پر قومی خفیہ سروس کے لیے تربیت دی جاتی ہے ۔وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔ میدان شہر میں فوجی اڈے کے صدر دروازے پر دھماکہ خیز مادہ سے لدی کار میں دھماکہ ہوا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3Dawx

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے