Breaking News
Home / اہم ترین / افغانستان میں حملہ۔ 22 افغان پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں حملہ۔ 22 افغان پولیس اہلکار ہلاک

قندھار(ایجنسی)14نومبر۔افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں طالبانی دہشت گرد تنظیم نے ایک درجن سے زیادہ افغان چوکیوں پر آج سلسلے وار حملہ کیا جس میں 22پولیس اہلکار ہلا ک اور 15زخمی ہوگئے۔ قندھار پولیس کے ترجمان زیا درانی نے بتایا کہ اس حملے میں 22افغان پولیس اہلکار مارے گئے اور 15زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی دستوں کی جوابی کارروائی میں 45دہشت گرد مارے گئے اور 35زخمی ہوگئے۔

حملے کے دوران ایک بھی چوکی پر دہشت گرد قبضہ نہیں کر پائے۔ مسٹر درانی نے بتایا کہ سکیورٹی دستوں نے فضائی مدد سے دہشت گردوں کےحملے کا منہ توڑ جواب دیا۔ دوسری طرف طالبان نے واٹس ایپ کے ذریعہ سے بتایا کہ اس نے 43پولیس اہلکار اور فوجیوں کو مار گرایا ۔ سکیورٹی دستوں کی ہتھیاروں سے بھری قریب 13گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/itJvY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے