Breaking News
Home / اہم ترین / افغانستان میں دو مساجد پرخودکش حملے،72 لوگوں کی موت۔مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان

افغانستان میں دو مساجد پرخودکش حملے،72 لوگوں کی موت۔مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان

کابل ( ایجنسی)21 اکتوبر۔ افغانستان میں د ومساجد پر ہوئے خود کش حملہ میں کم سے کم 72لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک سیکورٹی افسر نے بتایا کہ شدت پسندوں نے کل دو مساجد کو نشانہ بنایا۔ پہلا واقعہ راجدھانی کابل میں ایک شیعہ مسجد میں حملہ آور نے گھس کر فائرنگ شروع کردی اور اس کے بعد خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔حملہ آور نے کابل کے مغربی ضلع دشت بارچی میں واقع امام زمان مسجد کو نشانہ بنایا اس وقت جمعہ کی نماز کیلئے بڑی تعداد میں لوگ وہاں اکٹھے تھے۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے ،لیکن حال کے مہینوں میں اسلامک اسٹیٹ نے شیعہ فرقہ پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری لی ہے۔

افغانستان میں دو مساجد پر خودکش حملے، اب تک 72 لوگوں کی موت

دوسرے واقعہ میں ایک خود کش حملہ آور نے صوبہ غور کی ایک مسجد میں گھس کر خود کو اڑا لیا جس میں 20افراد کی موت ہوگئی۔صوبہ غور کے پولیس ترجمان نے کہا کہ ایک مقامی لیڈر کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملہ میں کم از کم 20افراد مارے گئے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/UM6XT

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے