Breaking News
Home / اہم ترین / اقوام متحدہ نے پاکستان میں داؤد ابراہیم کے چھ ٹھکانوں کے پتے کی تصدیق کی

اقوام متحدہ نے پاکستان میں داؤد ابراہیم کے چھ ٹھکانوں کے پتے کی تصدیق کی

نئی دہلی۔( ہرپل نیوز) اقوام متحدہ نے پاکستان میں داؤد ابراہیم کے چھ ٹھکانوں کے پتے کی تصدیق کی، جن میں کراچی بھی شامل ہے۔ جبکہ ہندوستان کی طرف سے فراہم کی گئی 9 ٹھکانوں کی فہرست میں سے تین پتے کو مسترد کردیا۔ اس سلسلے میں نیویارک سے آنے والی خبروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ مسٹر کرن رجیجو نے آج کہا کہ ہندوستان کو پہلے سے ہی ان ٹھکانوں کا علم ہے۔ تاہم، انہوں نے اس سلسلے میں مزید کچھ کہنے سے انکار کیا۔

خیال رہے کہ ہندوستان کو سب سے زیادہ مطلوب دہشت گرد کے ٹھکانے پاکستان میں ہونے کی تصدیق اقوام متحدہ نے اس حال میں کی ہے جب حکومت پاکستان اپنی سرزمین میں اس دہشت گرد کی موجودگی سے مسلسل انکار کرتی رہی ہے۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی کو 9 ٹھکانوں کے نام فراہم کرکے مذکورہ دہشت گرد کو تحفظ دینے کے لئے پاکستان کے خلاف کارروائي کا مطالبہ کیا تھا۔

داؤد ابراہیم کے مبینہ ٹھکانوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کی جانی تھی، لیکن خارجہ سکریٹری سطح کی بات چیت منسوخ ہونے کے بعد ہندوستان نے یہ فہرست اقوام متحدہ کو سونپ دی تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/V7KiQ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے