Breaking News
Home / اہم ترین / اللہ اورایشورکا نام لیکردوسری بار کریزپراتری ممتا بنرجی (مزید خبریں)

اللہ اورایشورکا نام لیکردوسری بار کریزپراتری ممتا بنرجی (مزید خبریں)

سابق کرکٹررتن شکلا اور سوندیپ بھی کابینہ میں شامل

لالو ، نتیش اور کجریوال سمیت کئی سینئر لیڈر پہنچے،سوربھ گانگولی کی بھی حاضری،ارون جیٹلی کی شرکت

mamata_2871011fکولکاتہ27مئی(ہرپل نیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کے طورپرممتا بنرجی نے آج دوسری بار حلف برداری کی۔دوپہر تقریبا پونے ایک بجے ممتا بنرجی نے ایشوراوراللہ کے نام پرسی ایم عہدے کاحلف لیا۔ان کے علاوہ41ممبران اسمبلی نے بھی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ممتانے جمعرات کو گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی سے ملاقات کر کے حلف برداری کرنے والے وزراء کی فہرست سونپی تھی۔نئی کابینہ میں سابق ہندوستانی کرکٹر لکشمی رتن شکلا، سووندیب چٹرجی جیسے کل17نئے چہرے بھی شامل ہیں۔ترنمول کانگریس سربراہ نے کہا کہ میں نے معزز گورنر کو وزراء کی فہرست سونپی ہے۔کل42لوگ حلف لیں گے۔مالدہ کے علاوہ تمام اضلاع، ذات اور مذہب کو نمائندگی دی گئی ہے،مالدہ میں ہماری کوئی نمائندگی نہیں ہے۔

ان42لوگوں میں کچھ نئے چہرے ہیں۔ممتا کے دوسری مدت کے آغاز کے موقع پر مرکزی حکومت کے نمائندے کے طورپرمرکزی وزیر ارون جیٹلی اور بابل سپریو موجود تھے۔ان کے علاوہ حلف برداری کی تقریب میں آر جے ڈی سربراہ لالوپرساد کے ساتھ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال اور یوپی کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی شرکت کی۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ پروگرام میں موجود نہیں تھیں۔ انہوں نے اپنا نمائندہ بھیجا۔حلف برداری کی تقریب میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوبھ گانگولی، اداکارہ رتپرنا،صنعت کار سنجیو گوینکا بھی موجود تھے۔آر جے ڈی سربراہ لالو پرسادیادونے کہاکہ بنگال کے لوگوں کے لئے یہ بڑا دن ہے،تمام وزرائے اعلیٰ موجودہ مرکزی حکومت کے خلاف ہیں۔اسی لئے سب متحد ہوئے ہیں۔مغربی بنگال میں ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ریاستی بی جے پی ممتا کی حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں بی جے پی پولیس کے خلاف تحریک کرے گی۔سی پی ایم اتحاد نے بھی حلف برداری کے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ لیا ۔

2023تک ہندوستان میں دوڑے گی بلٹ ٹرین، ایک گھنٹے میں طے کرے گی 320کیلومیٹرکا سفر
نئی دہلی27مئی(ہرپلنیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر ریل سریش پربھو نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی بلٹ ٹرین 2023میں دوڑے گی، جس سے اس برصغیر میں ٹرین آپریشن کے علاقے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔پربھو نے بتایا کہ سال 2023میں پہلی بلٹ ٹرین ہندوستان میں دوڑنے لگے گی،ہم پہلے ہی بلٹ ٹرین منصوبے کے مراحل پر بحث کر چکے ہیں۔اس بلٹ ٹرین کے ممبئی اور احمد آباد کے درمیان 508کلومیٹر کا فاصلہ تقریبا دو گھنٹے میں مکمل کرنے کا امکان ہے۔اس کی عام رفتار 320کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 350کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ریلوے کے وزیر نے کہا کہ کام اصول کے مطابق چل رہا ہے،ملک کی پہلی بلٹ ٹرین پر ممبئی اور احمد آباد کے درمیان سفر کرتے وقت لوگ سمندر کے نیچے ریل سفر کرکے پرجوش ہوجائیں گے۔508کلومیٹر طویل ممبئی۔ احمد آباد ہائی ا سپیڈ ریل کوریڈور میں سمندر کے نیچے 21کلومیٹر کی سرنگ ہوگی۔اس منصوبے کی متوقع لاگت تقریبا 97636کروڑ روپے ہیں جس کے 81فیصد حصے کا فنانسنگ جاپان سے قرض لے کر کیا جائے گا۔جاپان کے ساتھ قرض معاہدہ اس سال کے آخر تک کئے جانے کا امکان ہے اور تعمیر کا کام 2018کے آخر تک شروع ہونے کی توقع ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/7LgBv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے