Breaking News
Home / اہم ترین / الکوثر گرلزکالج بھٹکل کی ایک طالبہ کا بڑا کارنامہ،پانچ مہینے میں یاد کیاقرآن مجید والدین اوراستا نیوں میں خوشی کا ماحول

الکوثر گرلزکالج بھٹکل کی ایک طالبہ کا بڑا کارنامہ،پانچ مہینے میں یاد کیاقرآن مجید والدین اوراستا نیوں میں خوشی کا ماحول

بھٹکل(ہرپل نیوز)28فروری: قرآن مجید یقینا ایک بڑا معجزہ ہے ، اللہ نے اسے پڑھنے اور سمجھنے اور ہدایت حاصل کرنے کے لئے ہر انسان کو موقع فراہم کیا ہے ۔ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے والے یقینا خوش نصیب ہیں ۔ قرآن کو یاد کرنے والوں کے مقام و مرتبہ سے کسی کو انکار نہیں ہے لیکن وہ شخص جس نے کم مدت میں قرآن یاد کیا ہو اسے ہر ایک کی توجہات حاصل ہوتی ہیں ۔ بھٹکل جسے حافظوں کی بستی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا یہاں ایسے سینکڑوں حفاظ ہیں جنھوں نے کم مدت میں قرآن یاد کیا ہے ۔ لڑکیاں اپنے گھریلو کام کاج کے ساتھ اگر حفظ قرآن کو اپنا شغف بناتی ہیں تو بڑی سعادت کی بات ہے ۔یہاں بھٹکل کی الکو ثر گرلز کالج کے شعبہ حفظ میں تعلیم حاصل کر رہی عائشہ صریحہ نامی ایک طالبہ نے پانچ ماہ کی کم مدت میں قرآن حفظ کر کے والدین اور استانیوں کے ساتھ الکوثر کالج کا نام بھی روشن کیا ہے ۔ جدہ میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم اس طالبہ نےگزشتہ پانچ ماہ قبل ہی الکو ثر گرلز کالج کے شعبہ حفظ میں داخلہ لیا تھا اور کم مدت میں اس نے قرآن یاد کرنے کا کار نامہ انجام دیا ۔ اپنے اس اچیومنٹ پر یہ طالبہ نہایت خوش ہے اور سب کا شکریہ ادا کر ہی ہے ۔ ن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی استانی رقیہ صاحبہ اور الکوثر کا شکریہ ادا بھی کیا۔ کالج کے سکریٹری مولانا سید یاسر برماور ندوی نے کالج کا تعارف کراتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ الکو ثر گرلز کالج میں عصر حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر طالبات کی دینی بنیادوں پر تربیت کی جاتی ہے اور یہاں کی طالبات کو داعیہ بنانے اور اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے تیار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔کالج کے منتظمین شعبہ حفظ کی اس طالبہ کے کار نامہ پر نہایت خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ بھٹکل میں ادارہ تربیت اخوان کے ماتحت چل رہی الکو ثر گرلز کالج نے بھٹکل کی سطح پر سماج میں اچھا مقام حاصل کیا ہے ۔یہاں عمر کی کسی قید کے بغیر خواتین کو قرآن سکھانے یا قرآن سے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے اس لئے بھی خواتین قابل ذکر تعداد میں اس کا رخ کر تی ہیں ۔ کل منعقد ہونے والے کالج کے عام سالانہ اجلاس میں پانچ مہینوں میں قرآن کریم یاد کر نے والی اس طالبہ کو اعزاز سے نوازا جائے گا ۔ایک جائزے کے مطابق یہاں سات سو سے زائد سے حفاظ جبکہ خواتین میں ایک ہزار سے زائد قرآن کریم کی حافظات پائی جاتی ہیں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Q13V4

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے