دہشت گردی کے فروغ کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ملک واپسی پر گرفتاری کا کوئی جواز نہیں
ممبئی، ۱۲؍جولائی: (ہر پل نیوز ، ایجنسی ) انگریزی اخبار دی ہندو کے حوالے سے خبر ہے کہ مہاراشٹر انٹلی جینس ڈپارٹمنٹ (ایس آئی ڈی) نے اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کو کلین چٹ دے دی ہے۔ خفیہ محکمہ کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائک کی ہندوستان واپسی پر ان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ جانچ ایجنسی کا کہنا ہے کہ نائک کے سینکڑوں یوٹیوب موجود ویڈیو کی شدیدجانچ کرنے کے بعد ایجنسی نے ڈاکٹر ذاکر نائک کو کلین چٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جانچ ایجنسی کے سینئر افسر نے دی ہندو کو بتایا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پہ صرف مذہبی جذبات کو بھڑکانے کا مقدمہ درج ہوا ہے لیکن اب بھی جانچ ایجنسی کو اس سلسلے میں کوئی پختہ ثبوتنہیں ملا ہے۔ سینئر افسر نے دی ہندو کو بتایا کہ اسامہ بن لادن کی حمایت والے بیان پر ایجنسی نے جانچ پڑتال کی ہے اور پتہ چلا ہے کہ نائک نے اسلام پہ دہشت گردی کو فروغ دینے کے سوال کے جواب میں اسلام کے دفاع میں یہ بات کہی تھی ساتھ ہی نائک نے اس ویڈیو میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے اس لئے اس ویڈیو کو بھی ان پر کارروائی کی بنیاد نہیں بنایا جا سکتا ۔
الکٹرانک میڈیا کو منھ کی کھانی پڑی ۔ مہاراشٹر خفیہ ایجنسی نے ڈاکٹر ذاکر نائک کودی کلین چٹ
The short URL of the present article is: http://harpal.in/8wIeA