Breaking News
Home / اہم ترین / الہ آباد اور میرٹھ سمیت کئی نگر کارپوریشنوں میں وندے ماترم پرتنازع کو یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا تنگ ذہنیت

الہ آباد اور میرٹھ سمیت کئی نگر کارپوریشنوں میں وندے ماترم پرتنازع کو یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا تنگ ذہنیت

میرٹھ(ہرپل نیوز،ایجنسی)8اپریل:الہ آباد سمیت یوپی کے کئی نگر کارپوریشنوں میں وندے ماترم پر تنازع کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تنگ ذہنیت قرار دیا ہے۔ راج بھون میں 'دی گورنرس گائیڈ کتاب کا اجرا کرتے ہوئے یوگی نے کہاکہ 'ہم 21 ویں صدی میں ہندوستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں، لیکن تنازع ہے کہ ہم قومی ترانہ گائیں گے کہ نہیں ۔ یہ تشویش کہ موضوع ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اترپردیش کے کئی نگر کارپوریشنوں میں وندے ماترم کوضروری قرار دیا گیا ہے ، جس کی متعدد کونسلروں نے شدید مخالفت کی ہے۔ تنازع کا آغاز میرٹھ سے ہوا، جہاں میونسپل کی میٹنگ میں متعدد کونسلروں نے وندے ماترم کے وقت وہ باہر چلے گئے ۔ اس کے بعد الہ آباد میونسپل کارپوریشن میں بھی بی جے پی کونسلر نے کارروائی کے آغاز میں وندے ماترم گانے کو لازمی بنائے جانے کی تجویز پیش کی ، جس کی سماج وادی پارٹی کے کونسلروں نے شدید مخالفت کی۔ بریلی اور وارانسی میں بھی اسی طرح کی واقعات پیش آچکے ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی 150 ویں سالگرہ کی اختتامی تقریب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہائی کورٹ کے پروگرام میں قومی ترانہ گایا گیا، کتنا خوبصورت پروگرام تھا، وزیر اعظم مودی، چیف جسٹس اور گورنر بھی موجود تھے، لیکن آج ریاست میں ایک بات کو لے کر تنازع ہو رہا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/zuFX8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے