Breaking News
Home / تازہ ترین / انجمن ترقی اردو ہند کی جانب سے یاد گیر میں قومی یوم تعلیم کا انعقاد۔مولانا آزاد کی خدمات کو مقررین نے کیاسلام

انجمن ترقی اردو ہند کی جانب سے یاد گیر میں قومی یوم تعلیم کا انعقاد۔مولانا آزاد کی خدمات کو مقررین نے کیاسلام

مقررین نے مولانا ابوالکلام آ زاد کا یوم پیدائش سرکاری طورپر منانے کا کیا مطالبہ

یادگیر(ہرپل نیوز، سیدساجد حیات)13نومبر۔ملک میں تعلیمی اصلاحات میں مو لا نا آ زاد کا کردار کلیدی رہا ہے، انہوں نے ملک کی بنیادوں کو مضبوط کیا ہے، اور بحیثیت وزیر تعلیم ملک کیلئے نما یا ں خدمات انجام دی ہیں ۔انجمن تر قی اردو ہند ضلع شاخ یادگیر کی جانب سے ملک کے پہلے وزیر تعلیم مو لا نا ابوالکلام آ زاد کی یوم پیدائش کے موقع پر شہر کے قدیم تعلیمی ادارہ مو لا نا ابوالکلام آ زاد اردو اسکول ہتی کنی یادگیر میں منعقدہ قومی تعلیم پروگرام سے خطاب کر تے ہو ئے کے یم امتیاز الدین صدیقی ایڈوکیٹ ضلعی صدر رابطہ ملت کمیٹی و تعمیر ملت نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مو لا نا آ زاد ۱۱ نومبر ۱۸۸۸ کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہو ئے، انکا تا ریخی نام فیروز بخت،اصل نام محی الدین احمد، کنیت ابوالکلام اور تخلص آ زادتھا، انکے والد خیر الدین ہندوستان کے ایک علمی خاندان کے چشم و چراغ تھے، اور والدہ ما جدہ ایک ذی مر تبہ خانوادے کے دختر تھیں، ۱۹۰۴ میں لا ہور کی انجمن حمایت اسلام نے اپنے سالانہ اجلاس کی صدارت کیلئے مو لا نا آ زاد کو مدعو کیا تھا اس وقت مو لا نا ابوالکلام آ زاد کی عمر جب۱۶ سال کی تھی ، نوجوان شاعر و ادیب خادم اظہر نے کہا کے مو لانا ابوالکلام آزاد ملک کے پہلے وزیر تعلیم تھے، مو لا نا ابوالکلام آ زادنے ملک کی آ زادی میں نما یا ں کردار ادا کیا ہے، انہوں نے طلباء پر زور دیا کے وہ تعلیمی میدان میں آ گے آئیں، ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن تر قی اردو ہند نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آ زاد ہندوستان کے سب سے پہلے وزیر تعلیم مو لا نا ابوالکلام آ زاد کی یوم پیدائش کو اعلی پیمانے سے سرکاری طور منایا جا ئے،اورمو لا نا آ زاد کے یوم پیدائش کو بڑے پیمانے پر منانے کیلئے حکومت رقم جاری کرے ،قومی یوم تعلیم کو نہایت ہی شاندار طر یقے سے منانے کیلئے تعلیمی اداروں میں جوش و خروش کا مظاہرہ ہونا چاہئے، اور اقلیتی تنظیمیں قومی یوم تعلیم کے انعقاد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہئے ، اس سے پہلے جلسہ کا آ غاز محمدی بیگم طالبہ کی قرا ء ت کلام سے ہوا، حمد باری تعالی اسماء بیگم اور نعت پاک فضا سلطانہ نے پیش کیا، خطبہ استقبالیہ فضل افضل نے دیا، مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد رفیق جنگولے ایڈوکیٹ نائب صدر مو لا نا ابوالکلام آ زاد اردو اسکول، عبدالحکیم موظف مدرس نے شرکت فر ما ئی، ، سید ساجد حیات نے پروگرام کی کا روائی چلائی، شہ نشین پر مو جود تمام معززین نے مو لا نا ابوالکلام آ زاد کے پورٹریٹ پر پھول نچھاور کئے ، طلباء طالبات نے بھی تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔، اس کے علاوہ مو لا نا آ زاد کی سوانح حیات پر ایک ڈرامہ بھی پیش کیا ، آ خر میں محمد الطاف جنگولے کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا، اس موقع پر ہنمنتا ہوسامنی ، با بو پٹیل، شیوکمار،کے علاوہ دیگر اساتذہ،طلباء طالبات اور اولیائے طلباء کی کثیر تعداد مو جود تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/jqngF

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے