Breaking News
Home / اہم ترین / انجمن کی تعمیری ترقی ۔ دو نئی عمارتوں کا شاندار افتتاح۔ سرکردہ علما اورسیاسی لیڈران کی شرکت

انجمن کی تعمیری ترقی ۔ دو نئی عمارتوں کا شاندار افتتاح۔ سرکردہ علما اورسیاسی لیڈران کی شرکت

فروغ تعلیم کے لئے سرمایہ داروں سے سرمایہ لگانے کی اپیل 

بھٹکل:17/ جولائی(ہرپل نیوز) بھٹکل کے معروف اور قدیم ترین تعلیمی ادارے انجمن حامی مسلمین کے زیر اہتمام چلنے اداروں میں تعمیراتی ترقیوں میں اضافے کے طور پر مزید دو عمارتیں ’’جوکاکو شمس الدین میموریل ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ ‘‘ اور ’’ ایس ایم یحییٰ میموریل پی جی بلاک ‘‘ کا اتوار کو اتراکنڑا ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے اورجامعہ مسجد بنگلورسٹی کے امام مولانا مقصود عمران کے ہاتھوں شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے تعلیم کے میدان میں انجمن کے کارناموں کو سلام پیش کیا۔ ضلع نگراں کاروزیرمسٹر آر وی دیش پانڈے نے کہا کہ انجمن کا یہ قدم مثالی ہے اوردوسروں کے قابل تقلید ہے۔ انہوں نے سرمایہ داروں سے اپیل کی کہ وہ بھی تعلیم کو عام کرنے اپنا سرمایہ لگائیں۔اجلاس سےجامع مسجد سٹی بنگلور کے مولانا عمران مقصود رشادی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا  بڑی عبادت ہےاس موقع پر راجستھان ، جودھپور کے ایم ایم ای ڈبلیو ایس تعلیمی ادارے کے محمد عتیق نے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے ذمہ داران کو روایتی تعلیم کے ساتھ تکنیکی کورسسشروع کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ترغیب دی۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہا کہ بھٹکل کے عوام کا خواب ہے کہ یہاں میڈیکل کالج اور ہوائی اڈے کی تعمیر ہو، اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے سب لوگوں کو کوشش کرنی چاہئے۔ قائد قوم اور انجمن کے سرپرست محترم سید خلیل الرحمن ، ڈاکٹر طیب جوکاکو، فضل الرحمن جوکاکو ، مجلس اصلا ح و تنظیم کے صدر مزمل قاضیانے بھی  اپنے تاثرات پیش کئے اس موقع پر انجمن کے ذمہ داران نے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ انجمن قوم کے افراد کا مرہون منت ہے اور یہاں کے کاموں میں قوم اپنا تعاون پیش کرتی رہی ہے ۔

پروگرام میں انگریزی کے معروف صحافی آفتاب حُسین کولا کی مرحوم جوکاکو شمس الدین پرلکھی گئی کتاب کا وزیر دیش پانڈے کے ہاتھوںرسم اجرا عمل میں آیا کیا گیا۔اس موقع پرسابق صدر انجمن جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کوآئرلینڈ کے الڈرسگیٹ یونیورسٹی کی طرف سے دبئی میں تفویض کی گئی ڈاکٹریٹ کی ڈگری پرتہنیت کی گئی اور شال پوشی کرتے ہوئے انہیں انجمن کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے  ہواتھا، جنرل سکریٹری انجمن نے  مہمانوں کا استقبال کیا، آفتاب حُسین کولا اور محسن کھروری نے باری باری  پروگرام کی نظامت کی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/hcUj8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے