Breaking News
Home / اہم ترین / انجمن ہائی اسکول بھٹکل کے ریان شیخ پول والٹ مقابلے میں نیشنل لیول کے لئے منتخب

انجمن ہائی اسکول بھٹکل کے ریان شیخ پول والٹ مقابلے میں نیشنل لیول کے لئے منتخب

بھٹکل:(ہرپل نیوز)6/ڈسمبر۔25تا 27نومبر تک دھارواڑ میں انڈر 17سال کے ہائی اسکول طلبا کے لئے منعقدہ ریاستی سطح کے کھیل مقابلو ں  میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کےطالب علم ریان شیخ اول مقام حاصل کرتے ہوئے قومی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے  ہوئے  طالب علم نے  کہا کہ  اس مقابلے میں کامیاب ہونے کے لئے ان کے استاذ عبد الرزاق نے بڑی محنت کی ہے، طالب علم نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ قومی سطح کے کھیلوں  میں نمایاں کامیابی  درج کر کے  اپنے اسکول کا نام  روشن کریں گے ۔ واضح  رہے کہ    انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر اہتما م چلنے والے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے متعلم ریان اسماعیل ابن اسماعیل شیخ پول والٹ چمپنگ میں  دوسرے سال   قومی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔طالب علم کی اس کامیابی پر ہائی اسکول کے صدر مدرس شبیر احمد  دفعدار  سمیت   انجمن کےجنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، ہائی اسکول سکریٹری عبدالواجد کولا،دیگر عہدیداران ،اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے بھی مبارکبادپیش کر کے نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/U83gc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے