Breaking News
Home / اہم ترین / اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے میں فرضی ای ٹکٹ پر داخل ہونے کے بعد پکڑا گیا افغان شہری

اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے میں فرضی ای ٹکٹ پر داخل ہونے کے بعد پکڑا گیا افغان شہری

نئی دہلی، 2 ؍اکتوبر(ہر پل نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی میں واقع اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے میں مبینہ فرضی ای ٹکٹ کے ذریعے داخل ہونے کے بعد ایک افغان شہری کو پکڑ لیا گیا۔حکام نے کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ 30ستمبر کو شام قریب سات بجے کا ہے۔اس افغان شہری کی شناخت ایس محمد فیض کے طور پر ہوئی ہے۔سی آئی ایس ایف کے لوگوں نے اسے اس وقت پکڑا جب وہ ہوائی اڈہ ٹرمینل سے باہر نکل رہا تھا۔فیض نے انٹیلی جنس حکام کو بتایا کہ وہ کینسل کرا دئے گئے ای ٹکٹ کے ذریعے ہوائی اڈے کے اندر داخل ہوا تھا تاکہ وہ جدہ جا رہی اپنی ماں کو رخصت کر سکے۔اس کے مطابق یہ ٹکٹ اس نے خود بک کرایا تھالیکن بعد میں منصوبہ بدل گیا اور اس نے ٹکٹ رد کروا دیا اور پھر اس کی ماں جمعہ کو اکیلے جدہ گئی۔بعد میں اس نے ہوائی اڈے کے اندر داخل ہونے کے لئے رد کرا دیے گئے ٹکٹ کا استعمال کیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/M5S5j

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے