Breaking News
Home / اہم ترین / اندرا گاندھی کی33 ویں برسی اورسردار ولبھ بھائی پٹیل کی 142 واں یوم پیدائش۔ سرکردہ شخصیات کی جانب سے پیش کیاگیاخراج عقیدت

اندرا گاندھی کی33 ویں برسی اورسردار ولبھ بھائی پٹیل کی 142 واں یوم پیدائش۔ سرکردہ شخصیات کی جانب سے پیش کیاگیاخراج عقیدت

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)31اکتوبر۔ ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی آج 33 ویں برسی پر صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو اور پی ایم مودی نےخراج عقیدت پیش کی۔اندرا گاندھی کی موت کی تاریخ پر، کانگریس کے سینئر رہنماؤں نے انہیں خراج تحسین پیش کی۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سمیت سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق صدر پرنب مکھرجی اندرا کوشکتی مقام پر خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔ وہیں کانگریس نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا بھارت اور بھارت کے لوگوں کے لئے اندرا گاندھی اور ان کے جذبہ یادگار ہے۔ وہ ایک ایسی رہنما تھی جن کا عزم منفرد تھا۔اندرا گاندھی فعال سیاست میں اپنے والد جواہر لال نہرو کی موت کے بعدآئیں ۔انہوں نے پہلی بار وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی مدت کار میں معلومات اور نشریات کے وزیر کا عہدہ سنبھالا۔ اس کے بعد شاستری جی کی وفات کے بعد وہ ملک کی تیسری وزیر اعظم کے طور پر منتخب کی گئیں۔اندرا گاندھی کو 1971 ء میں بھارت رتن سے بھی نوازا گیا تھا۔

ملک کو جوہری طاقت فراہم کی:انہوں نے 1974 میں جوہری تجربہ کر جوہری طاقت فراہم کی ۔ انہوں نے ملک کی1966 سے 1977 تک اور 1980 سے 1984 تک کامیابی کے ساتھ قیادت کی۔سال 1981 میں امرتسر کے سکھ مندر میں آپریشن بلیو سٹار چلانے سے ناراض ان کےسکھ گارڈز نے 31 اکتوبر 1984 کو ان کی گولی مار کر قتل کر دیا۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 142 ویں یوم پیدائش بھی آج: بتا دیں کہ آج آئرن مین سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 142 ویں یوم پیدائش بھی ہے۔ دہلی میں صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ پٹیل چوک واقع سردار پٹیل کی مورتی پر خراج عقیدت پیش کی، اس دن یوم اتحاد کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Jk6IQ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے