نئی دہلی(ہرپل نیو، ایجنسی)27 نومبر نوٹ بندی کو لے کر بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے مودی پر ایک بار پھر حملہ بولا ہے۔ مایاوتی نے نوٹ بندی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی۔ مرکز نے ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ ملک میں 500 اور 1000 کی نوٹ بند کر کے عام آدمی کو اذیتیں دینے کا کم کیا ہے۔ مرکز نے نوٹ بندی کا فیصلہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے کیا ہے۔ یہ فیصلہ جلدی میں بغیر تیاری کے لیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے اقتصادی ایمرجنسی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ مایاوتی نے نوٹ بندی کے فیصلے کو عوام مخالف اور سیاست مفادات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے اڑیل اور تاناشاہی رویہ سے جمہوریت کو تباہ کررہے ہیں۔ محترمہ مایاوتی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جس فیصلے سے ملک کی نوے فیصد آبادی پریشان ہو اور مصیبت میں ہووہ فیصلہ عوامی مفاد اور ملک کے مفاد میں نہیں ہوسکتا۔انہوں نے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کو بند کرنے کے فیصلے کو نا سمجھی پر مبنی بتایا اور کہا کہ ملک میں افراتفری اور ہنگامی صورت حال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ پوری طرح سیاسی مفادات پر مبنی ہے اور اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کو دھیان میں رکھ کر کیا گیا ہے۔
اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی: نوٹ بندی پر مایاوتی کا مرکز پر سخت حملہ
The short URL of the present article is: http://harpal.in/paHKb