Breaking News
Home / اہم ترین / انسانیت شرمسار: بھائی نے کیابہن پرجان لیوا حملہ

انسانیت شرمسار: بھائی نے کیابہن پرجان لیوا حملہ

شرالکوپہ(ہرپل نیوز،ایجنسی)3مارچ: خاندان کے خلاف جاکر محبت کی شادی رچانے والی بہن پر سخت غصہ ہوئے بھائی نے غصہ و غم کی حالت میں جان لیوا حملہ کرنے کا افسوسناک واقع تعلقہ کے مالورو گرام میں پیش آیا ہے۔ حملہ کا شکار ہوئی لڑکی چئیترا جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ چئیترا پر حملہ کرنے والا اور کوئی نہیں اسی کا بھائی شنموکھپا بتایا جارہاہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پتہ چلاہے کہ مالور گرام کے رہنے والی چئیترا اور اسی گاؤں کے کرشنا مورتی ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرتے تھے۔جب یہ بات لڑکی کے گھروالوں کو پتہ چلی تو ان لوگوں نے اسکی شادی کسی دوسرے لڑکے کے ساتھ زبردستی طئے کردی ۔ جو کہ چئیترا کو منظور نہیں تھا۔ اس نے اپنے خاندان کے خلاف جاکر یکم جنوری؍ کے روز کرشنا مورتی کے ساتھ شادی رچائی ۔ بعدازاں جب 20؍ فروری کو جب وہ دونوں اپنے گاؤں مالور واپس آئے توبہن کے اس نہ زیبا قدم سے مایوس بھائی نے غصہ میں آکر اس پر جان لیوا حملہ کربیٹھا ۔ شنموکھپا اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ متاثرہ بہن ضلع کے میگان اسپتال میں زیر علاج ہے۔ مزید علاج کے ڈاکٹروں نے چئیترا کو بنگلور کے نمانس اسپتال لیجانے کی صلاح دی ہے۔ اس معاملے کو شرالکوپہ پولیس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/kGZF6

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے