Breaking News
Home / اہم ترین / انوکھے ڈھنگ کی چوری ، مہمان نے اڑائے میزبان کے قیمتی ساز و سامان

انوکھے ڈھنگ کی چوری ، مہمان نے اڑائے میزبان کے قیمتی ساز و سامان

منگلور(ہرپل نیوز)27 نومبر:چوری اور لوٹ کی وارداتوں کو  اکثر آپ  دیکھتے بھی رہتے ہیں اور سنتے بھی رہتے ہیں ۔لیکن آج  ایک انوکھی چوری  کی خبرپڑھئے ۔ مہمان بن کر رات گزارنے والے نے خود  میزبان  ہی کے گھر سے چودہ لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی اور نقد چالیس ہزار روپے چُرا لیا تھا ۔جس کو پولس نے تفتیش کے بعد گرفتارکرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق منگلورو کے  ایک گھر میں یونس نامی شخص  دوست کی حیثیت سے  گھر میں مہمان بن کر رات گزاری اور  پلاٹینم و ہیرے کی بنی چودہ لاکھ بائیس ہزار روپے مالیت کی انگوٹھی سمیت گھر میں موجود چالیس ہزار روپےنقد رقم کی چوری کی ۔  شکایت درج کرنے کے بعد پولیس نے  تفتیش کرتے ہوئے  اس کے قبضے سے انگوٹھی اور نقد برآمد کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/kFtNL

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے