Breaking News
Home / اہم ترین / انڈسٹریل منسٹر آر وی دیش پانڈے کے ہاتھوں صنعتکار علاقے میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

انڈسٹریل منسٹر آر وی دیش پانڈے کے ہاتھوں صنعتکار علاقے میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

بھٹکل (ہرپل نیوز)11مارچ:ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نئی صنعتکاری پالیسی پورے ملک میں ایک مثالی پالیسی ہے۔ ریاست میں صنعت کاری کی ترقی کے نتیجے میں لاکھوں روزگار کے مواقع فراہم ہو ں گے ۔ریاستی کابینہ کے انڈسٹریل منسٹر آر وی دیش پانڈے نے سرپن کٹے کے صنعتکار علاقے میں بنیادی سہولیات ترقی جات کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد   ان خیالات کا اظہار  کیا۔ انہوں نے  کہا کہ ضلع میں صنعت کاری کی ترقی کےلئے  سترہ کروڑ ر وپئے منظورہوئے ہیں، جو سڑک تعمیر، اندرونی نالیوں کی تعمیر وغیرہ کے لئے استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے سیاحت میں ہو رہی ترقی کا حوالہ دے کر کہا کہ مرڈیشور کےلئے ڈھائی کروڑروپئے سے زائد رقم منظورکی گئی ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی منکال وئیدیا  وغیرہ موجود تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/BaPRR

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے