Breaking News
Home / اہم ترین / اورنگ آباد : بی بی کے مقبرے میں واقع مساجد میں نماز کی اجازت کے مطالبہ میں شدت

اورنگ آباد : بی بی کے مقبرے میں واقع مساجد میں نماز کی اجازت کے مطالبہ میں شدت

اورنگ آباد(ہرپل نیوزایجنسی)3مارچ:اورنگ آباد۔کے تاج کہلانے والے بی بی کے مقبرے میں واقع دو مساجد کو آباد کرنے کے مطالبہ میں شدت آتی جارہی ہے ۔ پہلے پرنس یعقوب حبیب طوسی نےاس معاملہ کو اٹھایا،تو اب اورنگ آباد کی سماجی تنظیمیں بھی اس ماملہ پر اٹھ کھڑی ہوئی ہیں ۔ اس سلسلے میں نوجوانوں کے ایک وفد نے محکمہ آثار قدیمہ کے سپریٹنڈنٹ کو میمورنڈم پیش کر کے مساجد میں نماز کی ادائیگی کی اجازت کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ تاج دکن کہلانے والے بی بی کے مقبرے میں واقع دو مساجد برسوں سے ویران پڑی ہوئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سن 1965 تک ان مساجد میں باضابطہ پنچ وقتہ نماز ادا کی جاتی تھی ۔لیکن بی بی کا مقبرہ محکمہ آثار قدیمہ کی تحویل میں جانے کے بعد ان مساجد میں نماز کی ادائیگی پر روک لگا دی گئی۔گزشتہ سات دہائیوں سے یہ مساجد ویران ہیں۔ اب دیکھان ایہ ہے کہ سماجی تنظیموں کی جانب سے آواز بلند کئے جانے کے بعد حکومت کیا اقدام کرتی ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/sFiwe

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے