Breaking News
Home / اہم ترین / آر ایس ایس کا نیا منصوبہ، ملک میں ہندوتو کے جذبے کو ابھارنے کیلئے فلم فیسٹول کا کرے گی انعقاد

آر ایس ایس کا نیا منصوبہ، ملک میں ہندوتو کے جذبے کو ابھارنے کیلئے فلم فیسٹول کا کرے گی انعقاد

کلکتہ(ہرپل نیوز،ایجنسی)19مارچ: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)نے ہندو تو سے متعلق بیداری لانے کیلئے اگلے مہینے شارٹ فلم فیسٹول منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انگریزی اخبار کے مطابق مغربی بنگال میں ’قوم پرستی ‘‘کے جذبات کو ابھارنے کیلئے اس طرح کے فلم فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم پوسٹروں میں ہندوتو کی بات نہیں کہی گی ہے اور اس فیسٹول کا عنوان ’’منوش چائے‘‘ رکھا گیا ہے۔

جنوبی بنگال میں آر ایس ایس کے پرچارک ببلب رائے نے کہا کہ یہ فیسٹول سوامی ویکانند کے انسانیت پر نظریات سے متعلق آئیڈیا پر ہے ۔ہم نے فرور ی میں شارٹ فلموں کو جمع کرنے کا اشتہار دیا تھا اب تک 50فلمیں جمع ہوچکی ہیں ۔یہ سلسلہ 31مارچ تک چلتا رہے گا۔اس فیسٹول کا انعقاد آر ایس ایس کے میڈیا ونگ وشوا سمواد کیندر کی جانب سے کیا جارہا ہےؤہر ایک فلم دس منٹ پر ہی مبنی ہوگی۔فاتح شارٹ فلموں کا انتخاب کرنے کیلئے ججوں کا ایک پینل بنایا گیا ہے ۔اس کے علاوہ کامیاب شارٹ فلم کے ڈائریکٹروں نقد انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ آر ایس ایس ذرائع کے مطابق اس فلم فیسٹول کا مقصدبنگالی عوام میں قوم پرستی کے جذبات کو ابھارنا ہے ۔رائے نے کہا کہ ان شارٹ فلموں کے ذریعہ انسانی جذبات کے ساتھ قومی پرستی کے جذبے کو بھی ابھارا جائے گا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/gmUKV

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے